Share
 
Comments
تقریباً 17000 کروڑ روپئے کے قومی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا
پنچایت سطح پر سرکاری خریداری کے لئے مربوط ای - گرام سوراج اور جی ای ایم پورٹل کا افتتاح کیا
تقریباً 35 لاکھ سوامتوا پراپرٹی کارڈ حوالے کئے
پی ایم اے وائی – جی کے تحت 4 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کی ’گریہہ پرویش‘ میں شرکت
تقریباً 2300 کروڑ روپئے کے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کئے
جل جیون مشن کے تحت تقریباً 7000 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا
’’ پنچایتی راج ادارے جمہوریت کی روح کو فروغ دیتے ہوئے ہمارے شہریوں کی ترقی کی خواہشات کو پورا کرتے ہیں‘‘
’’ امرت کال میں ہم نے ترقی یافتہ بھارت کا خواب دیکھا ہے اور اسے پورا کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ‘‘
’’ 2014 ء کے بعد سے، ملک نے اپنی پنچایتوں کو با اختیار بنانے کا عہد کیا اور آج اس کے نتائج نظر آ رہے ہیں ‘‘
’’ ڈیجیٹل انقلاب کے اس دور میں پنچایتوں کو بھی اسمارٹ بنایا جا رہا ہے ‘‘
’’ ہر پنچایت، ہر ادارے، ہر نمائندے، ملک کے ہر شہری کو ترقی یافتہ بھارت کے لئے متحد ہونا پڑے گا ‘‘
’’ ہماری پنچایتوں کو قدرتی کھیتی کے حوالے سے عوامی بیداری مہم چلانی چاہیے ‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے ریوا میں پنچایتی راج  کے قومی دن سے خطاب کیا۔ انہوں نے  تقریباً 17000 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کا سنگِ  بنیاد بھی رکھا اور قوم کے نام وقف کیا  ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  ، وزیر اعظم نے اپنی تقریر کا آغاز  ماں   وِدھیا واسینی اور بہادری کی سرزمین کو نمن کرتے ہوئے  کیا۔ انہوں نے اپنے پہلے دوروں اور یہاں کے لوگوں کے پیار کو یاد کیا۔ وزیر اعظم نے ملک بھر سے 30 لاکھ سے زیادہ پنچایت  کے نمائندوں کی ورچوئل موجودگی کو نوٹ کیا اور کہا کہ یہ بھارتی جمہوریت کی دلیرانہ تصویر پیش کرتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہاں موجود ہر ایک کے کام کا دائرہ مختلف ہو سکتا ہے لیکن ہر کوئی ملک کی خدمت کے ذریعے شہریوں کی خدمت کے مشترکہ مقصد کے لئے کام کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پنچایتیں گاؤوں اور غریبوں   کے لئے حکومت کی اسکیموں کو پوری لگن کے ساتھ نافذ کر رہی ہیں۔

 

پنچایت سطح پر سرکاری خریداری کے لئے ای - گرام سوراج اور جی ای ایم پورٹل کا حوالہ دیتے ہوئے  ، وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے پنچایتوں کے کام میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کی ترقی کے لئے ریلوے، مکان، پانی اور روزگار کے حوالے سے  35 لاکھ سوامتوا  پراپرٹی کارڈ اور  17000 کروڑ  روپئے کے پروجیکٹوں کا  بھی ذکر کیا۔

آزادی کے امرت کال میں  ، وزیر اعظم نے کہا کہ ہر شہری پوری لگن کے ساتھ ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو پورا کرنے کی سمت  میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے بھارت کے دیہاتوں میں سماجی نظام، معیشت اور پنچایتی راج کے نظام کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور نشاندہی کی کہ موجودہ حکومت اپنی جگہ پر ایک مضبوط نظام بنانے اور اس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لئے انتھک محنت کر رہی ہے۔ پچھلی حکومتیں  ، جو پنچایتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتی تھیں ،   2014  ء سے پہلے سابقہ حکومتوں کی جانب سے کی گئی کوششوں کے فقدان پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے بتایا کہ مالیاتی کمیشن نے  70،000 کروڑ  روپئے سے بھی کم گرانٹ دی  ، جو کہ ملک کے پیمانے پر غور کریں تو معمولی رقم تھی، لیکن  2014 ء کے بعد اس گرانٹ کو  2 لاکھ کروڑ سے زیادہ تک بڑھا دیا گیا ہے ۔   انہوں نے یہ بھی بتایا کہ    2014  ء سے ایک دہائی قبل محض 6,000 پنچایت بھون تعمیر کئے گئے تھے  ، جب کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 8 سالوں میں  30,000 سے زیادہ پنچایت بھون تعمیر کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  70 سے کم گرام پنچایتیں آپٹیکل فائبر سے مربوط تھیں لیکن موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد   2 لاکھ  سے زیادہ گرام پنچایتوں  کے پاس آپٹیکل فائبر  کنکٹیویٹی ہے  ۔ انہوں نے بھارت کی آزادی کے بعد پچھلی حکومتوں کے ذریعہ موجودہ پنچایتی راج نظام میں دکھائے گئے اعتماد کی کمی کو بھی  اجاگر کیا۔ مہاتما گاندھی کے ان الفاظ کو یاد کرتے ہوئے کہ ’’ بھارت اپنے گاؤو ں میں رہتا ہے‘‘ ، وزیر اعظم نے اجاگر کیا کہ پچھلی حکومت نے بمشکل ان کے نظریے پر کوئی توجہ نہیں دی   ، جس کے نتیجے میں پنچایتی راج ادارے کئی دہائیوں تک نظر انداز  کئے گئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج پنچایتیں بھارت کی ترقی کی قوت بن کر سامنے آ رہی ہیں۔  جناب مودی نے مزید کہا کہ ’’ گرام پنچایت وکاس یوجنا پنچایتوں کو مؤثر طریقے سے کام کرنے میں مدد کر رہی ہے ۔ ‘‘

 

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت دیہات اور شہروں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ ڈیجیٹل انقلاب کے اس دور میں پنچایتوں کو اسمارٹ بنایا جا رہا ہے۔ پنچایتوں کے ذریعے شروع کئے جانے والے پروجیکٹوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے امرت سروور کی مثال دی  ، جہاں سائٹس کے انتخاب اور پروجیکٹ کی تکمیل جیسے مسائل ٹیکنالوجی کی مدد سے  حل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت سطح پر سرکاری خریداری کے لئے جی ای ایم پورٹل پنچایتوں کے ذریعے خریداری کو آسان اور شفاف بنائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مقامی کاٹیج انڈسٹری اپنی فروخت کے لئے ایک مضبوط راستہ تلاش کرے گی۔

وزیر اعظم نے پی ایم سوامیتوا اسکیم میں ٹیکنالوجی کے فائدے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم سے گاؤوں میں جائیداد کے حقوق کا منظر بدل رہا ہے اور تنازعات اور قانونی چارہ جوئی کم  ہو رہی ہے۔ ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال بغیر کسی امتیاز کے لوگوں کے لئے جائیداد کی دستاویزات کو یقینی بنا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے 75 ہزار دیہات میں پراپرٹی کارڈ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس سمت میں اچھے کام کے لئے مدھیہ پردیش حکومت کی  ستائش کی۔

 

چھندواڑہ کی ترقی سے لاتعلقی کا ذکر کرتے ہوئے  ، وزیر اعظم نے بعض سیاسی جماعتوں کی سوچ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے آزادی کے بعد دیہی علاقوں کی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کرکے دیہی غریبوں کا اعتماد توڑا ہے ۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ دیہات کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے سے  ، جہاں ملک کی نصف آبادی رہتی ہے، ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ  2014  ء کے بعد  سے دیہی معیشت، دیہات میں سہولیات اور دیہات کے مفاد کو سب سے زیادہ ترجیح دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجوولا اور پی ایم آواس جیسی اسکیموں نے گاؤوں میں گہرا اثر چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  4.5 کروڑ گھروں میں سے پی ایم اے وائی کے 3 کروڑ گھر دیہی علاقوں میں ہیں اور وہ بھی زیادہ تر خواتین کے نام پر ہیں ۔

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ پی ایم آواس یوجنا کے تحت تعمیر ہونے والے ہر گھر کی لاگت 1 لاکھ سے زیادہ ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ملک کی کروڑوں خواتین کو  ’ لکھ پتی دِیدی ‘    بنا کر  ، ان کی زندگی میں بڑی تبدیلی پیدا کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج 4 لاکھ سے زیادہ خاندانوں نے پکے گھروں میں گریہہ  پرویش کیا ہے اور ان بہنوں کو مبارکباد دی  ، جو اب گھر کی مالکن بن چکی ہیں۔

 

وزیر اعظم نے پی ایم سوبھاگیہ یوجنا پر بھی بات کی اور بتایا کہ جن  2.5 کروڑ گھروں کو بجلی ملی ہے  ، ان میں سے زیادہ تر گھر دیہی علاقوں کے ہیں اور ہر گھر جل یوجنا   کے نتیجے میں 9 کروڑ سے زیادہ دیہی  گھروں میں نل کے  ذریعے پانی کے کنکشن  فراہم کئے گئے ہیں۔   انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ مدھیہ پردیش میں تقریباً  60 لاکھ گھروں میں پانی کے کنکشن ہیں  ، جو پہلے صرف   13 لاکھ تھے۔

بنکوں اور بنک کھاتوں تک رسائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  ، وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ زیادہ تر دیہی آبادی کے پاس نہ تو بنک کھاتے  تھے اور نہ ہی انہوں نے بنکوں سے کوئی خدمات حاصل کی  تھیں ۔   وزیر اعظم نے  مزید کہا کہ  اس کے نتیجے میں  مالی امداد  فیض کنندگان کو بھیجی جاتی تھی ، جو اُن تک پہنچنے سے پہلے ہی لوٹ لی جاتی تھی  ۔ جن دھن یوجنا پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے بتایا کہ دیہاتوں کے 40 کروڑ سے زیادہ باشندوں کے لئے بینک کھاتے کھولے گئے اور انڈیا پوسٹ آفس کے ذریعے انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے ذریعے بینکوں کی رسائی کو وسیع کیا گیا۔ انہوں نے بینک متروں اور تربیت یافتہ بنک  سکھیوں کی مثال بھی دی  ، جو دیہات کے لوگوں کی ہر کام میں مدد کر رہے ہیں، چاہے وہ کاشتکاری ہو یا کاروبار۔

 

پچھلی حکومتوں کے ذریعہ بھارت کے دیہاتوں کے ساتھ ہونے والی بڑی ناانصافی پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے  اجاگر کیا کہ دیہاتوں پر پیسہ خرچ کرنے سے گریز کیا گیا کیونکہ دیہات کو ووٹ بینک نہیں سمجھا جاتا تھا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ موجودہ حکومت نے ہر گھر جل یوجنا پر  3.5 لاکھ کروڑ  روپئے سے زیادہ خرچ کر کے گاؤں کی ترقی کے دروازے کھول دیئے ہیں ، پی ایم آواس یوجنا پر لاکھوں کروڑ روپئے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔ آبپاشی کے  پروجیکٹوں کو ، جو کئی دہائیوں سے ادھورے پڑے  تھے ،  انہیں مکمل کرنے کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپئے خرچ کئے جا رہے ہیں اور پی ایم گرامین سڑک ابھیان پر ہزاروں کروڑ روپئے خرچ ہو رہے ہیں۔  وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ  پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت  حکومت نے کسانوں کے بینک کھاتوں میں تقریباً  2.5 لاکھ کروڑ روپئے براہ راست منتقل کئے ہیں  ، جہاں مدھیہ پردیش کے تقریباً  90 لاکھ کسانوں کو  ، اس اسکیم کے حصے کے طور پر 18,500 کروڑ روپئے ملے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ  ’’ ریوا کے کسانوں کو بھی اس فنڈ سے تقریباً 500 کروڑ روپئے حاصل ہوئے ہیں  ۔ ‘‘   وزیر اعظم نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ ایم ایس پی میں اضافے کے علاوہ ہزاروں کروڑ روپئے دیہاتوں تک پہنچے ہیں، جب کہ کورونا کے دور میں، حکومت  3 لاکھ کروڑ روپئے کی لاگت سے پچھلے تین سالوں سے غریبوں کو مفت راشن  فراہم کر رہی ہے۔

مدرا یوجنا کا ذکر کرتے ہوئے  ، وزیر اعظم نے بتایا کہ مرکزی حکومت صرف گزشتہ برسوں میں  24 لاکھ کروڑ روپئے کی امداد فراہم کرکے گاؤں میں روزگار اور خود روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کی وجہ سے کروڑوں لوگوں نے گاؤں میں اپنا روزگار شروع کر دیا ہے ، جہاں خواتین استفادہ کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد  موجود ہے ۔ جناب مودی نے بتایا کہ پچھلے 9 سالوں میں 9 کروڑ خواتین  خود امدادی گروپوں میں شامل ہوئی ہیں  ، جن میں مدھیہ پردیش کی 50 لاکھ سے زیادہ خواتین بھی شامل ہیں اور حکومت ہر ایک کو بغیر بینک گارنٹی کے 20 لاکھ روپئے تک کا قرض  فراہم کر رہی ہے۔  وزیر اعظم نے ہر ضلع میں ریاستی حکومت کے ذریعے قائم کئے گئے ’ دیدی کیفے ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب خواتین بہت سی چھوٹے پیمانوں کی صنعتوں کی کمان  سنبھال رہی ہیں  ۔ جناب مودی نے مدھیہ پردیش کی خواتین کی قوت کو مبارکباد دی اور بتایا کہ گزشتہ پنچایتی انتخابات میں  خود امدادی گروپوں سے وابستہ تقریباً  17,000 خواتین پنچایت نمائندوں کے طور پر منتخب ہوئی ہیں۔

آج شروع کئے گئے ’سماویشی ابھیان‘ کا  حوالہ دیتے ہوئے  ، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سب کا وکاس کے ذریعے وکست بھارت کے حصول کے لئے ایک مضبوط پہل ہوگی۔   انہوں نے کہا کہ ’’ ہر پنچایت، ہر ادارے، ہر نمائندے، ملک کے ہر شہری کو ترقی یافتہ بھارت کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔ یہ تبھی ممکن ہے  ، جب ہر بنیادی سہولت 100 فی صد  مستفیدین تک جلدی اور بغیر کسی امتیاز کے پہنچ جائے ۔ ‘‘

 

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پنچایتوں کو زراعت کے نئے نظام کے بارے میں بیداری پھیلانا ہو گی۔ انہوں نے خاص طور پر قدرتی کاشتکاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں، ماہی گیروں اور مویشی پالنے کی پہل میں پنچایتوں کا بڑا کردار ہے۔ جب آپ ترقی سے متعلق ہر سرگرمی میں حصہ لیں گے تو قوم کی اجتماعی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ یہ امرت کال میں ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لئے توانائی بنے گا۔

آج کے پروجیکٹوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے چھندواڑہ-نین پور-منڈلا فورٹ ریل لائن کی برق  کاری کا ذکر کیا  ، جس سے اس خطے کے لوگوں کو دلّی-چنئی اور ہاوڑہ-ممبئی  کو مربوط کرکے مزید آسان بنایا جائے گا ،  اس سے قبائلی آبادی کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے ان نئی ٹرینوں کا بھی تذکرہ کیا  ، جنہیں آج چھندواڑہ-نین پور کے لئے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ہے اور کہا کہ بہت سے قصبوں اور دیہاتوں کو  ، ان کے ضلع ہیڈکوارٹر چھندواڑہ، سیونی سے براہ راست جوڑا جائے گا اور ناگپور اور جبل پور جانا بھی بہت آسان ہو جائے گا۔ وزیر اعظم نے خطے میں  متنوع جنگلی حیات کا ذکر کیا اور کہا کہ رابطے میں اضافے سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا  بھی ہوں گے۔  وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ یہ ڈبل انجن والی حکومت کی قوت ہے ۔ ‘‘

اپنے خطاب کے اختتام  کرتے ہوئے ،  وزیر اعظم نے  ’ من کی بات ‘  پروگرام کے لئے دکھائی جانے والی محبت اور حمایت کے لئے سب کا شکریہ ادا کیا  ، جس  کی  اس اتوار کو 100 قسطیں مکمل ہو رہی ہیں ۔ وزیر اعظم نے من کی بات میں مدھیہ پردیش کے لوگوں کی مختلف کامیابیوں کے تذکرے پر روشنی ڈالی اور ہر ایک سے 100ویں ایپی سوڈ میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی اور پنچایتی راج جناب گری راج سنگھ، مرکزی وزرائے مملکت جناب فگن کلستے، سادھوی نرنجن جیوتی، شری کپل موریشور پاٹل  ،  ارکانِ پارلیمنٹ اور حکومتِ مدھیہ پردیش  کے وزراء اس موقع پر دیگر افراد کے ساتھ موجود تھے ۔

پس منظر

وزیر اعظم نے قومی پنچایتی راج دن کے جشن میں شرکت کی اور ملک بھر میں تمام گرام سبھا اور پنچایتی راج اداروں سے خطاب کیا۔ تقریب کے دوران، وزیر اعظم نے پنچایت سطح پر سرکاری خریداری کے لئے ایک مربوط ای - گرام سوراج اور جی ای ایم پورٹل کا افتتاح کیا۔ ای گرام سوراج – گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس انضمام کا مقصد پنچایتوں کو ای گرام سوراج پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  ، جی ای ایم کے ذریعے اپنے سامان اور خدمات کی خریداری کے قابل بنانا ہے۔

حکومت کی اسکیموں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے لوگوں کی شرکت کو آگے بڑھانے کے مقصد کے ساتھ، وزیر اعظم نے  ’’ ترقی کی  جانب ساجھے قدم  ‘‘  کے نام سے ایک مہم  کا آغاز کیا ۔  اس مہم کا موضوع جامع ترقی ہو گا، جس میں آخری میل تک پہنچنے پر توجہ دی جائے گی۔

وزیر اعظم نے تقریباً 35 لاکھ سوامیتوا پراپرٹی کارڈز بھی استفادہ کنندگان کو حوالے کئے۔ اس پروگرام کے بعد، ملک میں سوامیتوا اسکیم کے تحت تقریباً 1.25 کروڑ پراپرٹی کارڈ تقسیم کئے گئے، جن میں یہاں تقسیم کئے گئے کارڈ بھی شامل ہیں۔     ’ سب کے لئے مکان ‘  حاصل کرنے کے ویژن کو پورا کرنے کی سمت  میں ایک قدم اٹھاتے ہوئے، وزیر اعظم نے پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین کے تحت 4 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کے  ’ گریہہ  پرویش ‘  کے لئے ایک پروگرام میں حصہ لیا۔

وزیر اعظم نے تقریباً 2300 کروڑ روپئے کی لاگت سے مختلف پروجیکٹوں کے لئے سنگِ بنیاد رکھا اور ریلوے کے مختلف  پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ مدھیہ پردیش میں  100 فی صد ریل الیکٹریفیکیشن کے ساتھ ساتھ مختلف ڈبلنگ، گیج کنورژن اور برق کاری کے منصوبے  بھی شامل ہیں۔ انہوں نے گوالیار اسٹیشن کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیر اعظم نے جل جیون مشن کے تحت تقریباً  7000 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
Over 15,300 companies set up in August

Media Coverage

Over 15,300 companies set up in August
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM inaugurates ‘International Lawyers’ Conference 2023’ in New Delhi
September 23, 2023
Share
 
Comments
“For years, judiciary and bar have been the guardians of India's judicial system”
“Experience of the legal profession has worked to strengthen the foundation of independent India and today’s impartial judicial system has also helped in bolstering the confidence of the world in India”
“Nari Shakti Vandan Act will give new direction and energy to women-led development in India”
“When dangers are global, ways to deal with them should also be global”
“Citizens should feel that the law belongs to them”
“We are now trying to draft new laws in India in simple language”
“New technological advancements should be leveraged by the legal profession”

The Prime Minister, Shri Narendra Modi inaugurated the ‘International Lawyers’ Conference 2023’ at Vigyan Bhawan in New Delhi today. The conference aims to serve as a platform for meaningful dialogue and discussion on various legal topics of national and international importance, foster exchange of ideas and experiences, and strengthen international cooperation and understanding of legal issues.

Addressing the gathering, the Prime Minister expressed delight in getting the opportunity to interact with the greats of the global legal fraternity. Highlighting the presence of the Lord Chancellor of England, Mr Alex Chalk and the delegates of the Bar Association of England, representatives from Commonwealth and African countries, and the people from across the country, the Prime Minister said that the International Lawyers’ Conference 2023 has become a symbol of the spirit of ‘Vasudhaiva Kutumbakam’. The Prime Minister welcomed the foreign dignitaries to India and also thanked the Bar Association of India for taking the lead in organizing this program.

The Prime Minister emphasized the role of the legal fraternity in the development of any country. “For years, the judiciary and the bar have been the guardians of India's judicial system”, he said. Prime Minister Modi also highlighted the role of legal professionals in the freedom struggle. He gave examples of Mahatma Gandhi, Baba Saheb Ambedkar, Babu Rajendra Prasad, Jawaharlal Nehru, Sardar Patel, Lokmanya Tilak and Veer Savarkar. “Experience of the legal profession has worked to strengthen the foundation of independent India and today’s impartial judicial system has also helped in bolstering the confidence of the world in India”, he added.

The Prime Minister underlined that the International Lawyers Conference is taking place at a time when the nation has been a witness to several historic decisions and recalled the passage of Nari Shakti Vandan Adhiniyam in the Lok Sabha and Rajya Sabha which entitles a 33 percent reservation for women in the Lok Sabha and Vidhan Sabha. “Nari Shakti Vandan Act will give new direction and energy to women-led development in India”, the Prime Minister remarked. He also mentioned that the world got a glimpse of India’s democracy, demography and diplomacy at the recently concluded G20 Summit in New Delhi. On this day, a month ago, the Prime Minister recalled that India became the first nation in the world to successfully land Chandrayaan 3 on the south pole of the moon. Highlighting these achievements, the Prime Minister emphasized that the India of today which is brimming with self-confidence is working to realize the goal of a ‘Viksit Bharat’ by 2047. He also expressed the need for strong, independent and unbiased foundations for the legal system in India to achieve the goal of a developed nation. The Prime Minister expressed confidence that the International Lawyers’ Conference 2023 will turn out to be extremely successful and each country will get an opportunity to learn from the best practices of other nations.

Prime Minister Modi elaborated on the deep connectedness of today’s world. He said there are many forces in the world today that do not care about the borders and jurisdiction. “When dangers are global, ways to deal with them should also be global”, he said. He touched upon cyber terrorism, money laundering, and possibilities of misuse of artificial intelligence and said that preparing a global framework on such issues goes beyond just government matters but calls for connectedness among the legal framework of different countries.

Speaking on Alternate Dispute Resolution, the Prime Minister said that with the increasing complexity of commercial transactions, ADR has gained currency all over the world. He said that in order to systematize the informal tradition of dispute resolution in India, the Government of India has enacted a mediation Act. Similarly, Lok Adalats are also playing a big role and Lok Adalats have solved about 7 lakh cases in the last 6 years.

Highlighting an important aspect of justice delivery that is not talked about, the Prime Minister mentioned the simplicity of language and law. The Prime Minister gave insights about the Government’s approach and informed about the ongoing discussion regarding presenting any law in two languages - one to which the legal system is accustomed and another for common citizens. “Citizens should feel that the law belongs to them”, Shri Modi emphasized as he underlined that the Government is making an effort to draft new laws in simple language and gave the example of the Data Protection Law. The Prime Minister congratulated the Supreme Court of India for making arrangements to get its judgments translated into 4 local languages Hindi, Tamil, Gujarati and Oriya and hailed the monumental change in the judicial system of India.

In conclusion, the Prime Minister emphasized the need to find ways of streamlining the legal processes through technology, reforms and new judicial processes. He said that technological advancement has opened new avenues for the judicial system and called for the leveraging of technological reforms by the legal profession.

Chief Justice of India, Dr. D. Y. Chandrachud, Union Minister of Law and Justice, Shri Arjun Ram Meghwal, Attorney General of India, Shri R. Venkataramani, Solicitor General of India, Shri Tushar Mehta, Chairman, Bar Council of India, Shri Manan Kumar Mishra and Lord Chancellor, UK, Mr Alex Chalk were present on the occasion among others.

Background

International Lawyer's Conference 2023 is being organized by the Bar Council of India on the theme ‘Emerging Challenges in Justice Delivery System’ on 23rd - 24th September, 2023. The conference aims to serve as a platform for meaningful dialogue and discussion on various legal topics of national and international importance, foster exchange of ideas and experiences, and strengthen international cooperation and understanding of legal issues. The conference, which is being organized for the first time in the country, will discuss topics such as emerging legal trends, challenges in cross-border litigation, legal technology, environmental law etc.

The programme witnessed the participation of distinguished judges, legal professionals, and leaders of the global legal fraternity.