وزیرِ اعظم نے گھانا کے صدر سے ملاقات کی

Published By : Admin | July 3, 2025 | 01:15 IST

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گھانا کے صدر، عزت مآب ڈاکٹر جان ڈرامانی مہاما سے ملاقات کی۔ جوبلی ہاؤس میں صدرمہاما نے ان  کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم کا یہ دورہ پچھلے تین دہائیوں میں کسی بھارتی وزیرِ اعظم کاگھانا کایہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

 

دونوں رہنماؤں نے محدود اور وفدی سطح پر ملاقات کی اور وسیع موضوعات پر بات چیت کی۔ انہوں نے باہمی تعلقات کو ایک جامع شراکت داری کی سطح تک لے جانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور گھانا کے درمیان دوستانہ اور آزمودہ تعلقات کی توثیق کی اور تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، صلاحیت سازی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے اور عوامی روابط جیسے کلیدی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے دو طرفہ تجارت میں اضافے اور گھانا میں بھارتی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت  کی۔ انہوں نے ترقیاتی تعاون کی شراکت داری کو مزید مستحکم اور مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، خصوصاً اُن منصوبوں کے ذریعے جو بھارت کی معاونت سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صلاحیت سازی کے لیے جاری ہیں۔بھارت نے صحت، دوا سازی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، یو پی آئی اور ہنر مندی کے فروغ جیسے شعبوں میں اپنے تجربات کو گھانا کے ساتھ مشترک کرنے کی پیشکش کی۔ وزیرِ اعظم نے عالم جنوب کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بھارت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور اس ضمن میں گھانا کی یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم نے گھانا میں مقیم پندرہ ہزار افراد پر مشتمل ایک متحرک اور مضبوط بھارتی برادری کی دیکھ بھال کرنے پر صدر مہاما کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں اقوامِ متحدہ میں اصلاحات کا موضوع بھی شامل تھا۔ وزیرِ اعظم نے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد حمایت اور یکجہتی پربھی صدر مہاما کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں فریقوں نے عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔وزیرِ اعظم نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں گھانا کی رکنیت اور گھانا کی وزیرِ خارجہ کے دولتِ مشترکہ کی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر گھانا کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے جمہوری اقدار، جنوب-جنوب تعاون، پائیدار ترقی اور عالمی امن کے لیے مشترکہ وژن کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

وفدی سطح کی بات چیت کے بعد ثقافت، معیارات، آیوروید، روایتی ادویات اور وزرائے خارجہ کے درمیان روابط کے لیے مشترکہ کمیشن کے قیام سے متعلق چار مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا گیا۔ صدر مہاما نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک باوقار سرکاری ضیافت کا اہتمام کیا۔ وزیر اعظم نے پرتپاک مہمان نوازی پر صدر مہاما کا شکریہ ادا کیا اور انہیں باہمی سہولت کے مطابق موزوں وقت پر بھارت کے دورے کی دعوت دی۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Digital India at 11: How Digital Infrastructure Transformed India

Media Coverage

Digital India at 11: How Digital Infrastructure Transformed India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets CA fraternity on Chartered Accountants' Day
July 01, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, today extended his greetings to the Chartered Accountant fraternity on the occasion of Chartered Accountants' Day. Shri Modi said that Chartered Accountants have long been trusted partners in India's economic journey. He noted that through their commitment to transparency and professional excellence, they have strengthened the country's financial systems, supported businesses, encouraged entrepreneurship and inspired confidence among investors.

The Prime Minister posted on X:

Greetings on Chartered Accountants' Day to the entire CA fraternity. They have long been trusted partners in India's economic journey. Through their commitment to transparency and professional excellence, they strengthen our financial systems, support businesses, encourage entrepreneurship and inspire confidence among investors. Their expertise contributes significantly to economic growth and nation-building. As we move towards becoming a Viksit Bharat, their efforts help create an environment where enterprise can flourish and opportunities can expand for all.