وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میلبرن میں آسٹریلیا کی گورنر جنرل محترمہ سیم موسٹن اے سی سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے بڑھتے ہوئے دائرۂ کار اور تنوع پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بڑھتی ہوئی اقتصادی شراکت داری کا خیرمقدم کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تجارت ، سرمایہ کاری ، تعلیم اور اختراعی روابط کو بڑھانے سے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور دونوں ممالک کے لوگوں کو ٹھوس فوائد حاصل ہوں گے ۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز 2030 اور آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے اولمپکس 2032 میں قریبی تعاون پر زور دیا ۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے متحرک روابط تعلقات کے لئے مضبوطی کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں ۔

وزیر اعظم نے بھارت-آسٹریلیا تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے گورنر جنرل موسٹن کی مسلسل حمایت اور تعاون کو سراہا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From 'chalta hai' to 'badal sakta hai': Decoding PM Modi's Punctuality narrative

Media Coverage

From 'chalta hai' to 'badal sakta hai': Decoding PM Modi's Punctuality narrative
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،23 اگست 2026
August 23, 2026

From Free Coaching to 400+ Space Startups — India’s Atmanirbhar Leap Under PM Modi