عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے G-20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر آج جوہانسبرگ میں جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر جناب سیرل رامافوسا سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے صدر رامافوسا کی گرمجوشی سے مہمان نوازی اور سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نئی دہلی G-20 سربراہی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کو آگے بڑھانے اور لاگو کرنے کے لئے G-20 کے ساتھ جنوبی افریقہ کی کوششوں کی تعریف کی۔

 

ان تاریخی رشتوں کو یاد کرتے ہوئے جو ہندوستان-جنوبی افریقہ کے تعلقات کو تقویت دیتے ہیں، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، بشمول تجارت اور سرمایہ کاری، خوراک کی حفاظت، مہارتوں کی ترقی، کان کنی، نوجوانوں کے تبادلے اور عوام کے درمیان تعلقات۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور اہم معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی افریقہ میں ہندوستانی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کا خیرمقدم کیا اور باہمی سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا، خاص طور پر بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی، اختراع، کان کنی اور اسٹارٹ اپ کے شعبوں میں۔ وزیر اعظم نے جنوبی افریقہ کے چیتاوں کو ہندوستان منتقل کرنے کے لئے صدر رامافوسا کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ہندوستان کی قیادت میں بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

 

دونوں رہنماؤں نے گلوبل ساؤتھ کی آواز کو وسعت دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس تناظر میں، وزیر اعظم نے IBSA رہنماؤں کی میٹنگ بلانے کے لیے جنوبی افریقہ کے اقدام کو سراہا۔ صدر رامافوسا نے 2026 میں ہندوستان کی آنے والی برکس صدارت کے لیے جنوبی افریقہ کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Spirituality remains key driver for travel in Asia, India ranks top: Report

Media Coverage

Spirituality remains key driver for travel in Asia, India ranks top: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،26 مارچ 2026
March 26, 2026

India’s Economy, Innovative Spirit and Global Standing Continue to Thrive with the Modi Government