وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات کی

Published By : Admin | November 19, 2024 | 06:09 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی-20 سربراہی اجلاس کے حاشیے پر انڈونیشیا کے نو منتخب صدر عزت مآب پرابوو سبیانتو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

 

وزیر اعظم نے صدر سبیانتو کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے فریم ورک میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سیکورٹی، کنکٹی ویٹی، سیاحت، صحت اور عوام سے عوام کے تعلقات کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات کا ذکر کیا کہ  ہندوستان اور انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل کرنے جارہے ہیں اور اس موقع کو  شایان شان اندازمیں منانے پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جی-20  کے اندر اپنے قریبی تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، انہوں نے گلوبل ساؤتھ کے خدشات کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ انہوں نے آسیان سمیت کثیر  فریقی اور کثیر جہتی میدانوں میں جاری تعاون کا بھی جائزہ لیا۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Jumbo Indian contingent comprising 768 athletes, support staff and officials for Asian Games

Media Coverage

Jumbo Indian contingent comprising 768 athletes, support staff and officials for Asian Games
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 4 اگست 2026
September 04, 2026

Make in India, Power India, Play for India: Multi-Sector Momentum Under PM Modi’s Leadership