وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ کروشیا کے وزیراعظم عزت مآب جناب آندرے پلینکووچ سے زگریب میں ملاقات کی۔ یہ کسی بھارتی وزیراعظم کا کروشیا کا پہلا دورہ تھا، جو بھارت اور کروشیا کے تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم پلینکووچ نے تاریخی بانسکی دوری محل میں وزیراعظم کا استقبال کیا اور انہیں سرکاری استقبالیہ دیا گیا۔ اس سے پہلے دن میں، زگریب ہوائی اڈے پر بھی وزیراعظم پلینکووچ نے ایک خصوصی اور گرمجوشی سے بھرپور انداز میں وزیراعظم مودی کا استقبال کیا۔

 

دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح کے مذاکرات کیے۔ انہوں نے دوطرفہ شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی، جن میں تجارت اور سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، دفاع و سلامتی، خلاء ، ثقافتی تعاون اور عوامی روابط شامل تھے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بنیادی ڈھانچے، بندرگاہوں اور جہاز رانی، ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت، قابلِ تجدید توانائی، دواسازی، سیاحت اور ہاسپٹیلٹی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس امر کا بھی اعتراف کیا کہ کروشیا میں بھارتی ثقافت، ہندویات اور یوگ کی مقبولیت نے دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے کروشیا میں یوگ کے شائقین کے لیے 21 جون کو منائے جانے والے یوگ کےبین الاقوامی دن کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔

رہنماؤں نے اسٹارٹ اپس اور جدت طرازی کے میدان میں حالیہ اقدامات کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کاروباری تعاون کو فروغ دینے، سرمایہ کاری شراکت داری اور مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک میں شمولیاتی اور پائیدار ترقی حاصل ہو سکے۔ اس مقصد کے تحت، وزیراعظم مودی نے تجویز دی کہ کروشیا بھارت کی ہنرمند افرادی قوت سے فائدہ اٹھا سکتا ہےساتھ ہی انہوں نےنقل و حرکت کے شعبے میں ادارہ جاتی تعاون قائم کرنے زور دیا۔ انہوں نے ’’بھارت-مشرق وسطیٰ-یوروپ اقتصادی راہداری (آئی ایم ای سی) ‘‘ سمیت کنیکٹوٹی کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کروشیا وسطی اور جنوب مشرقی یوروپ میں بھارت کی گذرگاہ بن سکتا ہے۔

 

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں اصلاحات، ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف اقدامات اور دہشت گردی کے خطرات جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ وزیراعظم مودی نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کی جنگ میں کروشیا کی جانب سے دی گئی بھرپور حمایت اور یکجہتی پر وزیراعظم پلینکووچ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-یوروپی یونین کے بڑھتے ہوئے تزویراتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور بھارت-یوروپی یونین آزادانہ تجارتی معاہدے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی حمایت کی۔

مذاکرات کے بعد زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت اور ہندی چیئر کی تجدید کے حوالے سے چار مفاہمت کی یادداشتوں(ایم او یو ایس) پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا (رابطہ

 

وزیراعظم پلینکووچ نے وزیراعظم مودی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ وزیراعظم مودی نے وزیراعظم پلینکووچ کو باہمی طور پر موزوں وقت پر بھارت کے دورے کی دعوت بھی دی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
CDS Gen Anil Chauhan releases doctrine on joint air defence

Media Coverage

CDS Gen Anil Chauhan releases doctrine on joint air defence
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets people of Goa on Goa Statehood Day
May 30, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, today extended his greetings to the people of Goa on the occasion of Goa Statehood Day.

The Prime Minister said that Goa is widely known for its vibrant culture, rich heritage, natural beauty and warm-hearted people.

The Prime Minister noted that the occasion is an opportunity to remember with gratitude all those who worked tirelessly for the progress and identity of Goa.

The Prime Minister expressed hope that Goa will continue to prosper and play an important role in building a Viksit Bharat.

Shri Modi also prayed for the good health and prosperity of every Goan.

The Prime Minister wrote on X;

“Greetings to the people of Goa on the special occasion of Goa Statehood Day. Goa’s vibrant culture, rich heritage, natural beauty and warm-hearted people are widely known. This day is also an opportunity to remember with gratitude all those who worked tirelessly for its progress and identity. May Goa continue to prosper and play an important role in building a Viksit Bharat. Praying for the good health and prosperity of every Goan.”