وزیر اعظم مودی نے فروری 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے کا ہندوستان کا پہلا غیر ملکی دورہ کرنے پر خیرمقدم کیا
دونوں رہنماؤں نے خصوصی اور منفرد دوطرفہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اپنےعزم کا اعادہ کیا
وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے نے بھوٹان کے لوگوں کی ترقی میں ہندوستان کو ایک قابل اعتماد، بھروسے مند اور قابل قدر شراکت دار قرار دیا
وزیر اعظم مودی نے اگلے ہفتے بھوٹان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل نئی دہلی میں بھوٹان کے وزیر اعظم عالی جناب داشو شیرنگ ٹوبگے سے ملاقات کی۔

 

وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے ایک سرکاری دورے پر ہندوستان میں ہیں، جو فروری 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ شراکت داری کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جن میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، کنیکٹیویٹی، توانائی، ہائیڈرو پاور تعاون، عوام سے عوام کے تبادلے اور ترقیاتی تعاون شامل ہیں۔ انہوں نے خصوصی اور منفرد ہندوستان بھوٹان دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

بھوٹان کے وزیر اعظم نے بھوٹان کی ترقیاتی ترجیحات میں ایک قابل اعتماد، بھروسہ مند اور قابل قدر شراکت دار کی حیثیت سے ہندوستان کے کردار کی زبردست ستائش کی ۔

 

بھوٹان کے بادشاہ مہاراج کی جانب سے، وزیر اعظم  شیرنگ ٹوبگے نے وزیر اعظم مودی کو اگلے ہفتے بھوٹان کے دورے کی دعوت دی جسے وزیراعظم نے قبول کر لیا اور وہ اگلے بھوٹان جائیں گے۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s pharma exports cross $28 bn till February, likely to end up with growth in rupee terms in FY26

Media Coverage

India’s pharma exports cross $28 bn till February, likely to end up with growth in rupee terms in FY26
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 5 اپریل 2026
April 05, 2026

From Aatmanirbhar to Viksit Bharat: PM Modi’s Leadership Powers India’s Multi-Sector Triumph