وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج زاگریب میں  جمہوریہ کروشیا کے صدر عزت مآب زوران میل نوویچ سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے جمہوریت کی مشترکہ اقدار، قانون کی حکمرانی اور بین الاقوامی امن و استحکام کے مشترکہ ہدف پر مبنی دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دفاع، اسٹارٹ اپ، کھیل اور اختراع جیسے نئے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے تنوع پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کو دیئے گئےکروشیا کی مضبوط حمایت اور یکجہتی کے لئے صدرمیل نووچ  کا شکریہ ادا کیا۔ رہنماؤں نے صدیوں پرانے قریبی ثقافتی روابط پر بھی تبادلہ خیال کیا جو دونوں ممالک کو مضبوطی سے متحد کئے ہوئے ہے۔

 

انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر  کیا کہ ہندوستان-یوروپی یونین اسٹریٹجک پارٹنرشپ حالیہ دنوں میں گہرا ہوا ہے اور اس سے ہندوستان-کروشیا تعلقات کو کئی طریقوں سے اہمیت ملے گی۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-کروشیا تعلقات کی مکمل صلاحیتوں کو کھولنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Vikas Bhi, Virasat Bhi: How JATAN, AI and Digital Archives are revolutionising India’s cultural heritage preservation

Media Coverage

Vikas Bhi, Virasat Bhi: How JATAN, AI and Digital Archives are revolutionising India’s cultural heritage preservation
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،09 اگست 2026
August 09, 2026

Vikas Bhi, Virasat Bhi: PM Modi’s Blueprint for a Rooted Yet Future-Ready Bharat