وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 9 جنوری 2024 کو گاندھی نگر میں جمہوریہ موزمبیق کے صدر فلپ جیسنٹو نیوسی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم مودی نے موزمبیق کی ترقی کی ترجیحات کی حمایت کے تئیں اپنے مضبوط عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع، انسداد دہشت گردی، توانائی، صحت، تجارت اور سرمایہ کاری، زراعت، پانی کی حفاظت، کان کنی، صلاحیت سازی اور سمندری تعاون کے شعبوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے طریقوں پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک ہوائی رابطوں کو بڑھانے کے لیے کام کر سکتے ہیں تاکہ کاروبار، ثقافت اور عوام  سے عوام کے تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

 

صدر نیوسی نے جی-20 میں افریقی یونین(اے یو)کو شامل کرنے  پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت کثیرجہتی فورموں پر تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے جنوری اور نومبر 2023 میں وائس آف دی گلوبل ساؤتھ سمٹ میں صدر نیوسی کی شرکت کو سراہا۔

 

صدر نیوسی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ سمندری سلامتی کے شعبے میں  حمایت کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔

 

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے سیاسی روابط کی رفتار کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's Merchandise Exports Defy Global Headwinds, Rise 15 Per Cent In April–14 June Period

Media Coverage

India's Merchandise Exports Defy Global Headwinds, Rise 15 Per Cent In April–14 June Period
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the passing of Smt. Bhavnaben Patel
June 22, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has expressed sadness over the passing of Smt. Bhavnaben Patel, wife of Shri Prabhulbhai Patel, Administrator of the Union Territory of Dadra and Nagar Haveli and Daman and Diu.

The Prime Minister said that he had shared a close acquaintance and cordial relationship with the family for many years.

Shri Modi extended his heartfelt condolences to the bereaved family and prayed that the Almighty grants peace to the departed soul.

The Prime Minister wrote on X;