PM Modi meets 24 member delegation from Jammu & Kashmir’s Apni Party
PM calls for Janbhagidari in transforming Jammu & Kashmir, emphasizes on importance of administration that gives voice to the people
Youth should act as catalytic agents for the development of Jammu & Kashmir: PM

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلی میں لوک کلیان مارگ   میں جناب الطاف بخاری کی قیادتی میں جموں و کشمیر کی اپنی پارٹی کے 24 رکنی وفد سے ملاقات کی۔

وفد سے بات چیت  کے دوران ، وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کی کایا پلٹ کے لئے جن بھاگیداری کی اپیل کی اور ایسی انتظامیہ کی اہمیت پر زور دیا جو عام لوگوں کی آواز کو اہمیت دیتی ہو۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خطے میں جمہوریت کو  سیاسی یکجہتی کے تیز رفتار عمل کے ذریعے ہی مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے تحریک دینے کا کام کرنا چاہئے۔  جموں وکشمیر کی مجموعی کایا پلٹ کے لیے انہوں نے ہنرمندی کی ترقی اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

وزیر اعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت سیاحت جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرکے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زیادہ توجہ مرکوز کر کے خطے کی معاشی ترقی کے لئے پابند عہد ہے۔  انہوں نے جموں و کشمیر کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لئے حکومت کے ذریعے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم نے وفد کے ساتھ مختلف موضوعات پر بات چیت کی مثلاً  آبادیاتی تبدیلی پر تشویش ،  حد بندی کے عمل اور ریاستی سکونت ۔ پارلیمنٹ میں اپنے بیان کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت جموں و کشمیر کے ریاست کے درجے کی امید  کو  حقیقت کا  جامہ پہنانے کے لیے عوام کے تمام طبقات کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

اپنی  پارٹی کے صدر جناب الطاف بخاری نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو جب دفعہ 370 اور دفعہ 35-اے کو منسوخ کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا وہ جموں و کشمیر کے لئے ایک تاریخی لمحہ تھا۔

وفد نے جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے وزیر اعظم کی بے پناہ حمایت اور انتھک کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لئے حکومت ، سیکیورٹی ایجنسیوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Green energy boost as renewables account for 20% generation in July

Media Coverage

Green energy boost as renewables account for 20% generation in July
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam emphasising on positive thoughts and constructive habits
August 31, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today shared Sanskrit Subhashitam emphasising the importance of cultivating positive thoughts and constructive habits. It reminds us that sustained focus and repeated practice shape the tendencies of the mind and, ultimately, influence our actions and conduct:

“यद् यदेव प्रसक्तं हि वितर्कयति मानवः।

अभ्यासात् तेन तेनास्य नतिर्भवति चेतसः।। “

The Prime Minister posted on X:

यद् यदेव प्रसक्तं हि वितर्कयति मानवः।

अभ्यासात् तेन तेनास्य नतिर्भवति चेतसः।।