صاف توانائی، پیٹرولیم سے متعلقہ مصنوعات کی مینوفیکچرنگ، شاہراہوں، ریلوے اور دیہی سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق ان منصوبوں سے توانائی تک رسائی ہوگی، رابطے کو فروغ ملے گا اور تمل ناڈو کے نوجوانوں کے لیے ہزاروں روزگار پیدا ہوں گے
آج چنئی میں انڈین آئل کارپوریشن کا لیوب بلینڈنگ پلانٹ کو ملک کے نام وقف کیا جا رہا ہے، یہ اپنی نوعیت کی دنیا کی سب سے بڑی سہولیات میں سے ایک ہے: وزیر اعظم
ہم آج 370 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کا افتتاح کر رہے ہیں، مجموعی طور پر ہر سڑک دیہی معیشت کو فروغ دینے والی ہے اور زندگی گزارنے کی آسانی میں اضافہ کرنے والی ہے: وزیر اعظم
کئی نئی ٹرین خدمات کو جھنڈی دکھا کر شروع کیا جا رہا ہے، ان سے سیاحت میں اضافہ ہوگا، مقامی معیشت کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کے لیے بہت سارے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے: وزیر اعظم
ہمارا مقصد ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ترقی یافتہ تمل ناڈو کی تعمیر کرنا ہے: وزیر اعظم

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج تاریخی شہر تریچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تمل ناڈو کے بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو مضبوط بنانے کے مقصد سے متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔ تقریباً پانچ ہزار چھ سو کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیے جانے والے ان منصوبوں میں صاف توانائی، پیٹرولیم سے متعلقہ صنعت اور شاہراہوں، ریلوے اور دیہی سڑکوں کے ذریعہ  بہتر کردہ کثیر جہتی رابطہ نظام کو فروغ دینے کے منصوبے شامل ہیں۔ اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان منصوبوں سے توانائی تک رسائی اور رابطے بہتر ہوں گے اور تمل ناڈو کے نوجوانوں کے لیے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

پائیدار توانائی پر توجہ دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھارت پٹرولیم کے سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کا سنگِ بنیاد رکھا۔ تقریباً ۳۷۰۰ کروڑ روپے کے اس منصوبے سے نیلگیری اور ایروڈ اضلاع میں بڑی تبدیلی متوقع ہے، جہاں تقریباً نو لاکھ خاندانوں اور متعدد کاروباری اداروں کو پائپ کے ذریعے قدرتی گیس فراہم کی جائے گی۔ ماحولیاتی فوائد کا ذکر کرتے ہوئے جناب نریندر مودی نے کہا کہ صرف آٹھ برسوں میں اس منصوبے کا مثبت ماحولیاتی اثر چار کروڑ درخت لگانے کے برابر ہوگا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ چنئی میں انڈین آئل کارپوریشن کے لیوب بلینڈنگ پلانٹ کو ملک کے نام وقف کرنا میک اِن انڈیا مہم کو مضبوط بنانے کی سمت میں اہم قدم ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بتایا کہ اپنی نوعیت کی عالمی سطح کی بڑی تنصیبات میں شمار ہونے والا یہ پلانٹ اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ اس سے ریاست کے اندر اور باہر مختلف صنعتوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا، لبریکینٹس کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہونے سے درآمدات کم ہوں گی اور ملک کے وسائل کی بچت میں مدد ملے گی۔

 

وزیرِ اعظم نے دیہی رابطہ کے نظام کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت تعمیر کی جانے والی ۳۷۰ کلو میٹر دیہی سڑکوں کا افتتاح کیا۔ توقع ہے کہ ان سڑکوں کے ذریعے دیہی علاقوں کے لوگوں کو صحت، تعلیم اور بازاروں تک بہتر رسائی حاصل ہوگی، جس سے دیہی معیشت کو مرکزی دھارے سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا، ہر سڑک دیہی معیشت کو مضبوط بناتی ہے اور لوگوں کی زندگی کو زیادہ آسان بناتی ہے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے علاقے کی ثقافتی وراثت کا ذکر کرتے ہوئے گنگائیکونڈا چولاپورم میں نئی شاہراہ بائی پاس کے منصوبے کا اعلان کیا۔ اس منصوبے کا مقصد شہنشاہ راجندر چول کے ذریعہ تعمیر کردہ عظیم مندر، جسے اقوامِ متحدہ کے ثقافتی ادارے کی جانب سے عالمی وراثت کا درجہ حاصل ہے، اس کو محفوظ بنانا ہے۔ اس بائی پاس کے ذریعے بھاری ٹریفک کو مذہبی مقام سے دور منتقل کیا جائے گا تاکہ یادگار اور اس کے زائرین دونوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ نئی بنیادی سہولتوں کے بارے میں وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا، اس کا مطلب ہے کہ ہر ایک کے لیے بہتر حفاظت ممکن ہوگی۔

 

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب کے اختتام پر ریاستی ٹرانسپورٹ کے نظام کی تیز رفتار جدیدکاری کو بھی اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں امرت بھارت پروگرام کے تحت آٹھ ریلوے اسٹیشنوں کی جدید کاری اور از سرِ نو ترقی کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ آج نئی ریل خدمات کا بھی آغاز کیا گیا جو ناگرکوئل، کوئمبٹور، رامیشورم، ترونیلویلی، مئیلادوتھرئی اور کارائیکوڈی جیسے اہم مقامات کو دیگر علاقوں سے جوڑیں گی، جس سے سیاحت اور مقامی تجارت کو فروغ ملے گا۔ ریاست کے روشن مستقبل کے تئیں اپنے وژن کا اعادہ کرتے ہوئے جناب نریندر مودی نے کہا، ہم ریاست کی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور آئندہ بھی اسی طرح کام کرتے رہیں گے۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Chronic therapies power 11% growth in Indian pharma market in May

Media Coverage

Chronic therapies power 11% growth in Indian pharma market in May
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
World Leaders Congratulate Prime Minister Shri Narendra Modi on Becoming India’s Longest-Serving Elected Prime Minister
June 09, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi received warm congratulations from world leaders on the eve of his becoming the longest-serving elected Prime Minister of India. World leaders from across the globe paid tribute to Prime Minister’s transformative governance, his advocacy for the Global South, and his vision of an inclusive and economically dynamic India.

H.E. Anura Kumara Disanayaka, the President of Sri Lanka, in a letter dated 8 June 2026 addressed to the Prime Minister, conveyed the warm congratulations of the Government and people of Sri Lanka to him, stating: “This milestone is a testament not only to your years in office, but also to the trust and confidence that the people of the world’s largest democracy have repeatedly placed in your leadership.” The President also highlighted India’s remarkable economic and social transformation and noted that Prime Minister Modi’s vision has inspired many beyond India’s borders, including Sri Lanka. Prime Minister Modi visited Sri Lanka from 4–6 April 2025, his fourth visit to the island nation, during which he was conferred the Mitra Vibhushana, Sri Lanka’s highest civilian honour accorded to a foreign dignitary. The visit reaffirmed India’s Neighbourhood First policy, with Sri Lanka among the closest beneficiaries of India’s steadfast partnership, including India’s pivotal support during Sri Lanka’s economic difficulties in 2022.

H.E. James Marape, the Prime Minister of Papua New Guinea, in a personal video message, described Prime Minister Modi as “a role model and an example of leadership”. He also stated - “Lifting over 200 million people out of poverty to good life today is an amazing feat.” Prime Minister Marape expressed Papua New Guinea’s warm friendship and its desire to further consolidate bilateral ties. Prime Minister Modi’s historic visit to Papua New Guinea in May 2023, the first-ever by an Indian Prime Minister, for the Third Forum for India–Pacific Islands Cooperation (FIPIC-III) Summit was a landmark moment in India’s engagement with the Pacific Island nations. The visit underscored India’s role as a committed partner of the Global South.

H.E. Kamla Persad-Bissessar, the Prime Minister of Trinidad and Tobago, congratulated Prime Minister Modi on this occassion, noting that “under the leadership of Prime Minister Modi, India has evolved as a leading voice on global matters.” She highlighted Prime Minister Modi’s journey from humble beginnings to leading a nation of 1.4 billion people across three terms, and underscored India’s significant achievements in foreign policy, economic growth, infrastructure, and socio-economic development. Prime Minister Modi paid a landmark visit to Trinidad and Tobago from 3–4 July 2025, the first bilateral visit by an Indian Prime Minister in 26 years, coinciding with the 180th anniversary of the arrival of Indian immigrants to Trinidad and Tobago.