وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) کے استفادہ کنندگان کو دلی مبارکباد دی ہے ، کیونکہ ملک  مدرا یوجنا کے دس سال پورے ہونے کا جشن منا رہا ہے۔

خوابوں کو حقیقت میں بدلنے اور جامع اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کی دہائی کا جشن مناتے ہوئے، وزیر اعظم نے مدرا اسکیم کے ذریعے پسماندہ طبقوں کی ترقی اور پورے ہندوستان میں کاروبار کو فروغ دینے میں اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:

‘‘آج، جب ہم  YearsOfMUDRA #10 منا رہے ہیں، میں ان تمام لوگوں کو مبارکباد دینا چاہوں گا،  جن کی زندگی اس اسکیم کی بدولت یکسر تبدیل ہو گئی ہے۔ اس دہائی کے دوران، مدرا یوجنا نے بہت سے خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا ہے، ایسے لوگوں کو بااختیار بنایا ہے جنہیں پہلے مالی مدد نہیں مل پاتی تھی۔ یہ واضح کرتا ہے کہ ہندوستان کے لوگوں کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

‘‘یہ خاص طور پر خوش آئند ہے کہ مدرا سے فائدہ اٹھانے والوں میں سے نصف کا تعلق ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کمیونٹی سے ہے، اور استفادہ کنندگان میں سے 70 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں! ہر مدرا لون اپنے ساتھ وقار، عزت نفس اور مواقع لے کر آتا ہے۔ مالی شمولیت کے علاوہ، اس اسکیم نے سماجی شمولیت اور معاشی آزادی کو بھی یقینی بنایا ہے۔’’

‘‘آنے والے وقتوں میں، ہماری حکومت ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرے گی جہاں ہر خواہش مند کاروباری شخص کو کریڈٹ تک رسائی حاصل ہواور  اس طرح اسے اعتماد اور ترقی کا موقع ملے گا۔’’

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Operation Sagar Bandhu: India provides assistance to restore road connectivity in cyclone-hit Sri Lanka

Media Coverage

Operation Sagar Bandhu: India provides assistance to restore road connectivity in cyclone-hit Sri Lanka
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،5 دسمبر 2025
December 05, 2025

Unbreakable Bonds, Unstoppable Growth: PM Modi's Diplomacy Delivers Jobs, Rails, and Russian Billions