وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے آج ملک بھر میں 30 لاکھ گھروں کو چھتوں  پرسولر توانائی سے بااختیار بنانے کی کامیابی کو سراہا اور اسے بھارت کے صاف توانائی کے سفر میں ایک قابلِ تحسین سنگ میل قرار دیا۔

وزیر اعظم نے تمام مستفید ہونے والوں کی تعریف کی جنہوں نے چھتوں پر سولر توانائی اپنانے میں حصہ لیا اور کہا کہ یہ اقدام شہریوں میں بچت، پائیداری اور خود انحصاری کو فروغ دے رہا ہے۔

جناب مودی نے مزید زور دیا کہ یہ اسکیم حکومت کی ان کوششوں کا ایک لازمی حصہ ہے جو توانائی کے حوالے سے محفوظ، سبز اور مستقبل کے لیے تیار بھارت کے قیام کے لیے کی جا رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے مرکزی وزیر، جناب پرہلاد جوشی کی پوسٹ کے جواب میں لکھا؛

“بھارت کے صاف توانائی کے سفر میں ایک قابل تعریف سنگ میل!

تمام ان افراد کو مبارکباد جنہوں نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا اور چھتوں پر شمسی (سولر )توانائی کو اپنایا، جس سے بچت، پائیداری اور خود انحصاری کو فروغ ملا ہے۔

یہ اسکیم توانائی کے حوالے سے محفوظ، سبز اور مستقبل کے لیے تیار بھارت کے قیام کی ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔

#30LakhsPMSuryaGhar

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India unveils 20 major maritime reforms to cut logistics costs and boost global trade presence

Media Coverage

India unveils 20 major maritime reforms to cut logistics costs and boost global trade presence
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 9 اپریل 2026
April 09, 2026

Self-Reliant India Rising: Record Investments, 3rd in Renewables & Affordable Skies Under PM Modi