وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ہمارے دیویانگ بہنوں اور بھائیوں کے عزم و استقامت اور کامیابیوں کی تعریف کی ہے۔
ٹویٹس کی ایک سیریز میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر، میں اپنے دیویانگ بہنوں اور بھائیوں کے عزم و ستقامت اور کامیابیوں کی تعریف کرتا ہوں۔ ہماری حکومت نے بہت سے ایسے اقدامات کیے ہیں جنہوں نے معذور افراد کے لیے مواقع پیدا کیے ہیں اور انہیں نمایاں مقام حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے‘‘۔
’’ہماری حکومت رسائی پر یکساں طور پر توجہ مرکوز رکھتی ہے، جس کی جھلک فلیگ شپ پروگراموں اور نیکسٹ جین انفراسٹرکچر کی تخلیق میں ملتی ہے۔ میں ان تمام لوگوں کی کوششوں کا بھی اعتراف کرتا ہوں جو معذور افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے نچلی سطح پر کام کر رہے ہیں ‘‘۔
On International Day of Persons with Disabilities, I laud the fortitude and accomplishments of our Divyang sisters and brothers. Our Government has undertaken numerous initiatives which have created opportunities for persons with disabilities and enabled them to shine.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 3, 2022