ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے اپنا تدریسی تجربہ اور سیکھنے کے عمل کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے ان کے ذریعہ سے اختیار کی گئی جدید تکنیکوں کو پی ایم کے ساتھ شیئر کیا
آج کے نوجوانوں کو وکست بھارت کے لیے تیار کرنے کی ذمہ داری اساتذہ پر عائد ہوتی ہے: وزیر اعظم
وزیر اعظم نے این ای پی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت کے بارے میں گفت و شنید کی
وزیر اعظم نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ طلباء کو مختلف زبانوں میں مقامی لوک داستانیں سکھائیں تاکہ وہ مختلف زبانوں سے متعارف ہوسکیں
وزیر اعظم نے اساتذہ سے کہا کہ وہ اپنے بہترین طور طریقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں
اساتذہ ہندوستان کی رنگا رنگی کی دریافت کے لیے طلباء کو تعلیمی دوروں پر لے جا سکتے ہیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک کلیان مارگ 7 میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ان اساتذہ سے بات چیت کی جن کو قومی اساتذہ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

 

ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے وزیر اعظم کے ساتھ اپنا تدریسی تجربہ شیئر کیا۔ انہوں نے سیکھنےکے عمل  کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے ان کے ذریعے استعمال کی جانے والی دلچسپ تکنیکوں کے بارے میں بھی گفت و شنید کی۔ انہوں نے اپنے باقاعدہ تدریسی کام کے ساتھ ان کے ذریعہ کئے جانے والے سماجی کاموں کی مثالیں بھی شیئر کیں۔ ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے تدریس کے ہنر کے تئیں ان کی لگن اور ان کے قابل ذکر جوش و جذبے ،جس کا اعتراف ایوارڈز کے ذریعے کیا گیا ہے، کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے قومی تعلیمی پالیسی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت پر بات کی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اساتذہ طلباء کو مقامی لوک داستانیں مختلف زبانوں میں سکھا سکتے ہیں، تاکہ طلباء متعدد زبانیں سیکھ سکیں اور ہندوستان کی متحرک ثقافت سے بھی روشناس ہو سکیں۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ اساتذہ ہندوستان کی رنگارنگی  کی دریافت کے لئے اپنے طلباء کو تعلیمی دوروں پر لے جا سکتے ہیں، جس سے ان کے سیکھنے میں مدد ملے گی اور انہیں اپنے ملک کے بارے میں جامع انداز میں جاننے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور مقامی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔

وزیر اعظم نے تجویز پیش کی کہ ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑنا چاہیے اور اپنے بہترین  طور طریقوں کا اشتراک کرنا چاہیے تاکہ ہر کوئی اس طرح کے طریقوں سے سیکھ سکے، اپنا سکے اور فائدہ اٹھا سکے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اساتذہ ملک کے لیے بہت اہم خدمات انجام دے رہے ہیں اور آج کے نوجوانوں کو وکست بھارت کے لیے تیار کرنے کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔

 

پس منظر

نیشنل ٹیچرز ایوارڈز کا مقصد ملک کے چند بہترین اساتذہ کی انوکھی شراکت کو منانا اور ان کی عزت افزائی کرنا ہے جنہوں نے اپنے عزم اور محنت سے نہ صرف تعلیمی شعبے کے معیار کو بہتر بنایا بلکہ اپنے طلباء کی زندگیوں کو بھی سنوارا۔ اس سال ایوارڈز کے لیے ملک بھر سے 82 اساتذہ کا انتخاب کیا گیا جن میں محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے ذریعے منتخب کیے گئے 50 اساتذہ، محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ذریعہ منتخب  16 اساتذہ اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے ذریعہ منتخب کئے گئے 16 اساتذہ شامل ہیں۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Rooftop solar cuts household electricity bills by average of 71%: CEEW

Media Coverage

Rooftop solar cuts household electricity bills by average of 71%: CEEW
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister highlights remarkable momentum in India's digital infrastructure journey
June 05, 2026
PM Lauds AirTrunk’s proposed investment of around Rs. 3 lakh crore to develop 5 GW data centre capacity

Prime Minister Shri Narendra Modi today highlighted that India’s digital infrastructure journey is gathering remarkable momentum. The Prime Minister noted that AirTrunk has announced plans to invest around Rs. 3 lakh crore ($30 billion) in India and develop 5 GW of data centre capacity, observing that this is among the largest proposed investments in the country’s digital infrastructure ecosystem.

Shri Modi stated that such investments will significantly strengthen India’s position as a global hub for cloud computing and AI. The Prime Minister pointed out that these developments will simultaneously generate employment opportunities, support local supply chains, and accelerate innovation-led growth, affirming that the future of the world’s digital economy is increasingly being shaped in India.

The Prime Minister posted on X:

"India’s digital infrastructure journey is gathering remarkable momentum.
AirTrunk has announced plans to invest around Rs. 3 lakh crore ($30 billion) in India, and develop 5 GW of data centre capacity. This is among the largest proposed investments in the country’s digital infrastructure ecosystem.

Such investments will strengthen India’s position as a global hub for cloud computing and AI, while generating employment opportunities, supporting local supply chains and accelerating innovation-led growth.

It is clear that the future of the world’s digital economy is increasingly being shaped in India!"