وزیراعظم مودی اور سندرپچائی نے بھارت میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے بڑھتے ایکو نظام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا
سندر پچائی نے وزیراعظم مودی کو بھارت میں یو پی آئی کو بروئے کار لاتے ہوئے مالی شمولیت کو مستحکم بنانے کے بارے میں کام کرنے سے متعلق گوگل کے منصوبوں سے واقف کرایا

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او جناب سندر پچائی کے ساتھ ورچوئل طریقے سے بات چیت کی۔

بات چیت کے دوران، وزیراعظم اور جناب پچائی نے بھارت میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے بڑھتے ایکو نظام میں شرکت سے متعلق گوگل کے منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے بھارت میں کروم بُکس  تیار کرنے کی غرض سے ایچ پی کے ساتھ گوگل کی ساجھیداری کی ستائش کی۔

وزیراعظم  نے گوگل کی 100 زبانوں کی پہل قدمی کا اعتراف کیا اور بھارتی زبانوں میں اے آئی سے متعلق آلات  دستیاب کرانے کی کوششوں کیلئے حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اچھی حکمرانی کے لیے اے آئی سے متعلق آلات کے بارے میں کام کرنے پر بھی گوگل کی حوصلہ افزائی کی۔

وزیراعظم نے گوگل کی جانب سے گاندھی نگر میں گجرات انٹرنیشنل فائنانس  ٹیک- سٹی (گفٹ) کے مقام پر فن ٹیک سے متعلق  عالمی کارروائیوں کا مرکز کھولنے کے منصوبوں کاخیرمقدم کیا۔

جناب پچائی نے وزیراعظم کو جی پے اور یو پی آئی کی قوت اور رسائی کو بروئے کار لاکر بھارت میں مالی شمولیت کو بہتر بنانے سے متعلق گوگل کے منصوبوں کے بارے میں  مطلع کیا۔ انہوں نے بھارت کے ترقیاتی لائحہ عمل میں تعاون کرنے کی غرض سے گوگل کی عہدبستگی پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے گوگل کو  ملک میں جلد منعقد ہونے والی اے آئی سربراہ اجلاس  سے متعلق  عالمی ساجھیداری میں تعاون کرنے کیلئے بھی مدعو کیا۔ بھارت نئی دہلی میں دسمبر 2023 میں اس سربراہ اجلاس کی میزبانی کریگا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India adds 11 ports to e-visa scheme; total entry points rises to 88

Media Coverage

India adds 11 ports to e-visa scheme; total entry points rises to 88
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi shares a Sanskrit Subhashitam highlighting the eight essential qualities that enhance a person’s life and character
August 11, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi shared a Sanskrit Subhashitam today, highlighting the eight essential qualities that brighten a person's life and build character.

The Prime Minister wrote on X;

"अष्टौ गुणाः पुरुषं दीपयन्ति प्रज्ञा सुशीलत्वदमौ श्रुतं च।
पराक्रमश्च बहुभाषिता च दानं यथाशक्ति कृतज्ञता च।।"

These eight qualities brighten a person's life. Wisdom shows him the right path. Good conduct keeps his character pure, and self-control keeps him disciplined. Knowledge gives him understanding, courage helps him stand firm in difficult situations, and skillful speech earns him respect in society. Giving according to one's ability and being grateful for kindness make a person complete.