وزیر اعظم نے آج منتخب بھارتیہ تارکین وطن کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کی جن میں وزراء، سینیٹرز، اراکین پارلیمنٹ اور آزاد ہند فوج (انڈین نیشنل آرمی-آئی این اے) کے سابق فوجی شامل ہیں۔
ان میں توان گوبند سنگھ دیو، ڈیجیٹل کے وزیر،داتو سری رامانن رام کرشنن، انسانی وسائل کے وزیر، ٹوان ایم کولسیگرن، وزیر اعظم کے محکمہ میں نائب وزیر، اورتوٹوان آر یونیشورن، نائب وزیر برائے قومی اتحاد، ودیگر شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے ملائیشیا کی ترقی اور بھارت،ملائیشیا تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھارتیہ تارکین وطن کی اہم شراکت کو اجاگر کیا۔ پی آئی او قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور بھارت،ملائیشیا تعلقات کو آگے بڑھانے کے مقصد سے کئے گئے اقدامات کے لئے وزیر اعظم کی قیادت کی ستائش کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کے وژن اور بھارت کو بدلنے کے مقصد سے اقدامات کی بھی تعریف کی۔
پی آئی او کے رہنماؤں نے ملائیشیا میں بھارتیہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کے لیے بھی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا،جن میںبھارت کا ملائیشیا میں اپنا پہلا قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ،
یونیورسٹی ملایا میں تھروولوور سنٹر کا اعلان، اسکالرشپس کا ادارہ،ملائیشیا میں رہنے والے بھارتیہ نژاد افراد کو چھٹی نسل تک او آئی سی کارڈ کی توسیع؛ اور ملائیشیائی بھارتیہ طلباء کے فائدے کے لیے انڈین اسکالرشپس ٹرسٹ فنڈ کو 3 ملین رنگٹ ملائیشیا کے ساتھ دوبارہ بھرنا شامل ہے۔
وزیر اعظم نے آزاد ہند فوج (انڈین نیشنل آرمی - آئی این اے) کی بالک سینا کے سینئر داتو جیا راج راجا راؤ اور نیتا جی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر جناب راٹھا کرشنن سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نےآئی این اےاور اس کے سابق فوجیوں کی ناقابل فراموش ہمت اور قربانیوں کی گہری تعریف کی۔ انہوں نے ایک مضبوط اور جدید بھارت کی تعمیر کے نیتا جی کے وژن کے لیے حکومت ہند کے عزم کو بھی دہرایا۔
Had a wonderful interaction with PIO leaders, including distinguished Ministers and Senators. Their deep emotional connect to India was clearly visible. Their accomplishments in public life are a matter of immense pride for everyone. pic.twitter.com/zqahiJgtJM
— Narendra Modi (@narendramodi) February 8, 2026
Mengadakan pertemuan yang amat bermakna dengan para pemimpin PIO, termasuk Menteri dan Senator. Hubungan emosi mereka yang mendalam dengan India jelas terserlah. Pencapaian mereka dalam sektor awam merupakan satu kebanggaan besar bagi semua. pic.twitter.com/N3jtSiM4mV
— Narendra Modi (@narendramodi) February 8, 2026


