وزیر اعظم مودی نے غیر ہندی علاقوں کے طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے ان طلبا کی زبان کے الفاظ استعمال کیے۔
وزیر اعظم نے طلبا سے اپنے کنبے کے اراکین اور ہمسایوں سے ٹیکہ کاری کے لئے رجسٹریشن کرانے کی اپیل کی۔

نئی دہلی،  04 جون2021: ایک تعجب خیز  اقدام  میں ،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ،سی بی ایس ای  کلاس 12 ویں کے طالب علموں کے ساتھ جاری تبادلہ خیال  میں شرکت کی ۔اس تبادلہ خیال کا انعقاد ،وزارت تعلیم نے کیا تھا اور اس میں  طالب علموں کے والدین  بھی شریک  تھے۔

ملک کے مختلف  حصوں سے طلباء کو ورچوئل تبادلہ خیال کے لئے کنکٹ کیا گیا۔ طالب علموں  کے ساتھ  ماحول کو استوار کرنے کی غرض سے، وزیر اعظم نے اُس وقت طلباء کی اپنی زبان کے الفاظ ہی  استعمال کئے ، جب وہ غیر ہندی بولنے والے علاقوں کے طالب علموں کے ساتھ بات کررہے تھے۔

وزیراعظم نے ، طالب علموں  کے مثبت رجحان اورعمل  آوری کے لئے ستائش کی اورکہا کہ یہ ہمارے ملک کے لئے ایک مسرت کا امر ہے کہ ہمارے طالب علم  ،تمام مشکلات اورچیلنجوں کو اپنی قوت میں  تبدیل کرلیتے ہیں اور یہی ہمارے ملک کا اصل استحکام ہے۔انہوں نے  بات چیت کے دوران طالب علموں کے اعتماد کی بھی ستائش کی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آپ لوگوں کے تجربات انتہائی اہم ہیں اور یہ آپ کی زندگی کے ہرمرحلے میں کارآمد ہوں گے ۔ انہوں  نے ٹیم اسپرٹ  کی مثال دی ، جو ہم  اپنے اسکولوں اور کالجوں میں سیکھتے  ہیں۔ کورونا کے دور میں  ہم نے یہ نئے  اسباق  ایک نئے طریقے سے سیکھے ہیں  اور اس آزمائش کے سخت دور میں  اپنے ملک کی ٹیم کے جذبے کے استحکام کو بھی دیکھا ہے۔

وزیر اعظم نے طالب علموں پر زوردیا کہ وہ 5 جون کو ماحولیات کے لئے کچھ کریں  ، جو کہ ماحولیات   کا دن ہے اور اسی طرح سے 21 جون کو اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ یوگا کریں ، جو کہ یوگا کا بین الاقوامی دن ہے۔انہوں نے طالب علموں پر یہ  بھی زور دیا کہ ویکسی نیشن کے اندراج کے کرانے میں وہ  اپنے خاندان کے ارکان اور پڑوسیوں کی مدد کریں۔

 

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s space economy is $8 billion now; here’s why funding is set to top $200 million this year

Media Coverage

India’s space economy is $8 billion now; here’s why funding is set to top $200 million this year
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister welcomes passage of SHANTI Bill by Parliament
December 18, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has welcomed the passage of the SHANTI Bill by both Houses of Parliament, describing it as a transformational moment for India’s technology landscape.

Expressing gratitude to Members of Parliament for supporting the Bill, the Prime Minister said that it will safely power Artificial Intelligence, enable green manufacturing and deliver a decisive boost to a clean-energy future for the country and the world.

Shri Modi noted that the SHANTI Bill will also open numerous opportunities for the private sector and the youth, adding that this is the ideal time to invest, innovate and build in India.

The Prime Minister wrote on X;

“The passing of the SHANTI Bill by both Houses of Parliament marks a transformational moment for our technology landscape. My gratitude to MPs who have supported its passage. From safely powering AI to enabling green manufacturing, it delivers a decisive boost to a clean-energy future for the country and the world. It also opens numerous opportunities for the private sector and our youth. This is the ideal time to invest, innovate and build in India!”