امّا، محبت ، ہمدردی ، خدمت اور قربانی کی ایک مجسم مثال ہیں ۔وہ بھارت کی روحانی روایت کا چلتاپھرتا نمونہ ہیں
بھارت ایک ایسا ملک ہے ، جہاں علاج معالجہ ایک خدمت ہے اورخیروعافیت ایک فلاحی کام ہے ، جہاں صحت اور روحانیت کا آپس میں ایک دوسرے سے تعلق ہے
ہمارے مذہبی اورسماجی اداروں کے ذریعہ تعلیم اورعلاج معالجہ کو سرکاری ۔ نجی ساجھیداری کہاجاتاہے ، لیکن میں اسے ‘‘پرسپرپریاس ’’ کے طورپربھی دیکھتاہوں
بھارت میں ، ٹیکے لگوانے کے سلسلے میں اس طرح کی ہچکچاہٹ کاسامنا نہیں کیاگیا ، جیساکہ دوسرے ملکوں میں کیاگیاہے اورایسا روحانی رہنماؤں کے پیغامات کی وجہ سے ہواہے
جب ہم غلامی کی اس ذہنیت سے چھٹکارہ حاصل کرلیں گے تو ہمارے اقدامات کی سمت بھی تبدیل ہوجائے گی

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج فریدآباد میں جدیدترین سہولتوں سے آراستہ امرتا اسپتال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہریانہ کے گورنر جناب بندارو دتاتریہ ، وزیراعلیٰ جناب منوہرلال کھٹّر، نائب وزیراعلیٰ ، جناب دشینت چوٹالہ ، مرکزی وزیر جناب شری کرشن  پال گوجر ، اور سری ماتا امرتا نندامائی موجودتھیں ۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جب کہ ملک امرت کا ل میں داخل ہورہاہے اوراجتماعی خواہشات اور عزائم کے خدوخال  واضح ہورہے ہیں ، یہ بہت مناسب ہے کہ ملک کو سری ماتا امرتا نندامائی کا آشیرواد حاصل ہورہاہے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ اسپتال  جدیدیت  اور روحانیت کا حسین امتزاج ہے اوریہ ضرورت  مند مریضوں کو قابل رسائل اورکفایتی علاج فراہم کرنے کاایک وسیلہ بنے گا۔انھوں نے کہاکہ امّا، محبت ، ہمدردی ، خدمت اور قربانی کی ایک مجسم مثال ہیں ۔وہ بھارت کی روحانی روایت کا چلتاپھرتا نمونہ ہیں۔

وزیراعظم نے خدمت اور علاج معالجہ کی عظیم  روایت کو نمایاں کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ایک ایسا ملک ہے ، جہاں علاج معالجہ ایک خدمت ہے اورخیروعافیت ایک فلاحی کام ہے ، جہاں صحت اور روحانیت کا آپس میں ایک دوسرے سے تعلق ہے۔ہمارے پاس طبی سائنس ایک ویدکی حیثیت سے ہے ۔ ہم نے اپنی طبی سائنس کو بھی آیوروید کانام دیاہے ۔انھوں نے اجتماع کو یاد دلایاکہ صدیوں کی غلامی  کے مشکل دور کے دوران بھی بھارت نے اپنی روحانی اورخدمت سے متعلق وراثت کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیا ۔

انھوں نے ملک کی اچھی قسمت کو نمایاں کرتےہوئے کہاکہ پوجیہ امّا جیسی سنت کی شکل میں روحانی توانائی ہمیشہ ملک کے کونے کونے میں پھیلی رہے گی۔ وزیراعظم  نے کہاکہ ہمارے مذہبی اورسماجی اداروں کے ذریعہ تعلیم اورعلاج معالجہ سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرنے کا یہ نظام ، ایک طرح سے پرانے دور کا پی پی پی نمونہ ہے ۔اسے سرکاری –نجی ساجھیداری  کہتے ہیں لیکن میں اسے ایک ‘‘پرسپرپریاس ’’ (باہمی کوشش ) کے طورپر بھی دیکھتاہوں ۔

وزیراعظم نے میک ان انڈیا ویکسین اوربعض افراد کے ذریعہ اس کے خلاف پروپیگنڈہ چلائے جانے کے بارے میں تبصرہ کیا۔ جس کے نتیجے میں معاشرے میں کئی طرح  کی افواہیں  پھیلنی شروع ہوگئی تھیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ  جب معاشرے کے مذہبی رہنما اور روحانی اساتذہ نے ایک ساتھ مل کر کے لوگوں سے کہاکہ وہ افواہوں پردھیان نہ دیں تو اس کا فوری طورپر اثرہوا۔ بھارت میں ، ٹیکے لگوانے کے سلسلے میں اس طرح کی ہچکچاہٹ کاسامنا نہیں کیاگیا ، جیساکہ دوسرے ملکوں میں کیاگیاہے اورایسا روحانی رہنماؤں کے پیغامات  کی وجہ سے ہواہے۔

لال قلعہ کی فصیل سے قوم کے نام اپنےخطاب کا  ذکرکرتے ہوئے ، وزیراعظم  نے کہاکہ انھوں نے ملک کے سامنے امرت کال کی پانچ عہد بندگیوں کا ایک ویژن پیش کیاتھا اوران پانچ عہد بندگیوں میں سے ایک (پران ) غلامی کی ذہنیت  سے مکمل طورپر چھٹکارہ حاصل کرنا ہے ۔ انھوں نے رائے زنی کی کہ اس وقت ملک میں اس کے بارے میں بہت زیادہ تبادلۂ خیال کیاجارہاہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ جب ہم غلامی کی اس ذہنیت  سے چھٹکارہ حاصل کرلیں گے تو ہمارے اقدامات  کی سمت بھی تبدیل ہوجائے گی۔ انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ یہ تبدیلی ملک کے حفظان صحت کے نظام میں واضح ہورہی ہے کیونکہ ملک کے روایتی علوم میں لوگوں کا عقیدہ بڑھتاجارہاہے ۔ آج یوگ کو دنیا بھرمیں تسلیم کیاجارہاہے اور دنیا اگلے سال باجرہ سمیت موٹے اناج کا بین الاقوامی سال منائے گی ۔

اپنا خطاب مکمل کرتے ہوئے وزیراعطم نے کہاکہ آج ہریانہ ملک کی ان سرکردہ ریاستوں میں شامل ہے جہاں ہرگھر میں پائپ کے ذریعہ پینے کے پانی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے وزیراعظم نے ہریانہ کے لوگوں کو، بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ مہم میں ان کے شانداراور گراں مایہ تعاون کے لئے مبارکباد پیش کی ۔ انھوں نے یہ بھی  کہاکہ چاق وچوبند رہنا اور فٹ نیس اورکھیل کود جیسے موضوعات ہریانہ کی ثقافت  میں شامل ہیں ۔

 

 

 

 

 

 

پس منظر

وزیراعظم کے فریدآباد میں امرتا اسپتال کا افتتاح کرنے کے ساتھ ہی قومی راجدھانی خطے (این سی آر) میں جدید ترین طبی بنیادی ڈھانچہ کی دستیابی کو فروغ حاصل  ہوگا۔ ماتا امرتا نندامائی مٹھ کے زیرانتظام ، اس جدید ترین سہولتوں سے آراستہ اسپتال میں 2600بسترہوں گے ۔ یہ اسپتال لگ بھگ 6000کروڑروپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیاجارہاہے ۔ اس کی بدولت ، فریدآباد اورپورے این سی آر خطے کے لوگوں کو حفظان صحت سے متعلق جدید ترقی سہولتیں فراہم ہوں گی ۔

 

 

 

 

 

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's services exports rise by 12.7 pc in April despite West Asia crisis: RBI

Media Coverage

India's services exports rise by 12.7 pc in April despite West Asia crisis: RBI
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets people of Goa on Goa Statehood Day
May 30, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, today extended his greetings to the people of Goa on the occasion of Goa Statehood Day.

The Prime Minister said that Goa is widely known for its vibrant culture, rich heritage, natural beauty and warm-hearted people.

The Prime Minister noted that the occasion is an opportunity to remember with gratitude all those who worked tirelessly for the progress and identity of Goa.

The Prime Minister expressed hope that Goa will continue to prosper and play an important role in building a Viksit Bharat.

Shri Modi also prayed for the good health and prosperity of every Goan.

The Prime Minister wrote on X;

“Greetings to the people of Goa on the special occasion of Goa Statehood Day. Goa’s vibrant culture, rich heritage, natural beauty and warm-hearted people are widely known. This day is also an opportunity to remember with gratitude all those who worked tirelessly for its progress and identity. May Goa continue to prosper and play an important role in building a Viksit Bharat. Praying for the good health and prosperity of every Goan.”