وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 نومبر کو جارج ٹاؤن کے اسٹیٹ ہاؤس میں عزت مآب ڈاکٹر محمد عرفان علی سے ملاقات کی۔ اسٹیٹ ہاؤس پہنچنے پر صدر علی نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر دیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ ہندوستان اور گیانا کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کوواضح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے دورے سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور گیانا کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کے کئی پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی جن میں دفاع، تجارت ، سرمایہ کاری، صحت ، فارما، روایتی ادویات، غذائی تحفظ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ، صلاحیت  سازی ، ثقافت اور لوگوں کے درمیان رابطے شامل ہیں۔ توانائی کے شعبے میں جاری تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ہائیڈرو کاربن کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں شراکت داری کو وسعت دینے کے بے پناہ امکانات ہیں۔ ترقیاتی تعاون ہندوستان-گیانا شراکت داری کا ایک اہم ستون ہے۔ وزیر اعظم نے گیانا کی ترقی کی امنگوں کو حاصل کرنے میں ہندوستان کی مسلسل حمایت سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ تعاون پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کی میزبانی میں وائس آف دی گلوبل ساؤتھ سمٹ میں شرکت پر صدر علی کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے درمیان یکجہتی کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وقفے وقفے سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا۔ دورے کے دوران دس مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ایم او یوز کی فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s solar power generation jumps 138% in four years: MNRE

Media Coverage

India’s solar power generation jumps 138% in four years: MNRE
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Share your ideas and suggestions for 'Mann Ki Baat' now!
August 05, 2026

Prime Minister Narendra Modi will share 'Mann Ki Baat' on Sunday, August 30th. If you have innovative ideas and suggestions, here is an opportunity to directly share it with the PM. Some of the suggestions would be referred by the Prime Minister during his address.

Share your inputs in the comments section below.