وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا آج ملائیشیا کے وزیر اعظم عزت مآب داتو سری انور ابراہیم نے  پردانہ پترا کمپلیکس میں رسمی استقبال کیا۔ اس کے بعد، قائدین نے محدود اور وفود کی سطح پر وزیراعظم انور ابراہیم کی سرکاری رہائش گاہ سیری پردانا میں ملاقات کی۔

رہنماؤں نے وسیع پیمانے پر بات چیت کی اور 2024 میں دونوں ممالک کے درمیان قائم ہونے والی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نےبھارت اور ملائیشیا کے پرانے تعلقات کو یاد کیا جو شراکت داری اور عوام سے عوام کے قریبی رشتوں کی بنیاد رکھتے ہیں۔ رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جس میں ترجیحی شعبوں جیسے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سیکورٹی، میری ٹائم، صاف توانائی، بنیادی ڈھانچہ، اسٹارٹ اپس، زراعت، تعلیم، صحت، آیوروید، سیاحت اور ثقافتی روابط شامل ہیں۔ انہوں نے سیمی کنڈکٹرز اور مصنوعی ذہانت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ رہنماؤں نے دو طرفہ ڈیجیٹل کونسل کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل تعاون میں مسلسل پیش رفت کی تعریف کی اور فنٹیک تعاون کو بڑھانے کے لیےیوپی آئی اور پے نیٹ کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا۔

 

وزیر اعظم مودی نے پارلیمانی اور یونیورسٹی کے تبادلوں کے ذریعے نوجوانوں کے روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ اس تناظر میں، انہوں نےبھارت کی نالندہ یونیورسٹی اور یونیورسٹی ملایا، اور آئی آئی ٹی مدراس اور ملائیشیا کی ایڈوانسڈ سیمی کنڈکٹر اکیڈمی کے درمیان جاری تعاون کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں بھارت کا پہلا قونصل خانہ کھلنے سے تجارتی اور عوام کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔

دونوں لیڈروں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر نقطہ نظر کا تبادلہ کیا،جن میں عالمی گورننس اصلاحات، ہند-بحرالکاہل اور بڑھتی ہوئی ہند-آسیان شراکت داری شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے

اے آئی ٹی آئی جی اے کے جائزے کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔

 

وزیر اعظم نے وزیر اعظم انور ابراہیم کو 2025 میں ملائیشیا کی آسیان کی کامیاب صدارت کے لیے مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم انور ابراہیم نے 2026 میں برکس کیبھارت کی صدارت کے لیے اپنی نیک خواہشات اور حمایت کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے پہلگام دہشت گردانہ حملے اور لال قلعہ دھماکے کی شدید مذمت پر وزیر اعظم انور ابراہیم کا شکریہ ادا کیا اور انسداد دہشت گردی میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔

بات چیت کے بعد، ڈیجیٹل ادائیگیوں، سیکورٹی تعاون، سیمی کنڈکٹرز، صحت اور ادویات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، بدعنوانی سے نمٹنے، آڈیو ویژول کو پروڈکشن، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم، اقوام متحدہ کے امن قائم کرنے میں تعاون اور بھارتیہ کارکنوں کے لئے سماجی تحفظ سمیت کئی اہم دو طرفہ معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔ ملائیشیا نے بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس سے الحاق کے لیے تمام طریقہ کار بھی مکمل کر لیے۔ ایم او یوز/ معاہدوں کی مکمل فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔(لنک)

مورخہ 07 فروری 2026 کو 10 واںبھارت-ملائیشیا سی ای او فورم وزیر اعظم کے دورہ کے حاشیے پر منعقد ہوا۔ فورم کے نتائج کی دستاویز دونوں فریقین کو موصول ہوئی ہیں۔

وزیر اعظم انور ابراہیم نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ وزیر اعظم نے وزیر اعظم انور ابراہیم کی شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور انہیں بھارت کے دورے کی دعوت دی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From 17,000 Violent Incidents To Bastar Olympics: How PM Modi Got The Maoists To Turn In

Media Coverage

From 17,000 Violent Incidents To Bastar Olympics: How PM Modi Got The Maoists To Turn In
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Shri Narendra Modi receives a telephone call from the Amir of Qatar
June 23, 2026
Qatar Amir expresses condolences over the loss of lives of Indian nationals in an accident in Qatar.
PM thanks him and conveys appreciation for prompt medical help to the injured.
The two leaders reaffirm their commitment to ensure the wellbeing and safety of their citizens.
PM conveys appreciation for Qatar’s positive contribution in the peace efforts in West Asia.
The two leaders reaffirm their commitment to expand bilateral cooperation.

Prime Minister Shri Narendra Modi received a telephone call today from the Amir of the State of Qatar, H.H. Sheikh Tamim Bin Hamad Al-Thani.

Qatar Amir expressed condolences over the loss of lives of Indian nationals in an accident at Ras Laffan Industrial City in Qatar on June 21 and conveyed wishes for speedy recovery of those injured.

PM thanked him for his words of sympathy towards affected families and conveyed appreciation for providing prompt medical help to the injured.

The two leaders reaffirmed their commitment to ensure the wellbeing and safety of their citizens and reiterated their support and solidarity with each other.

While discussing the situation in West Asia, PM conveyed appreciation for Qatar’s positive contribution in the peace efforts and expressed hope that they would lead to lasting peace and stability in the region.

The two leaders also reaffirmed their commitment to expand bilateral cooperation in all areas.

They agreed to remain in close touch.