وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ادیس ابابا کے  نیشنل پیلیس میں وفاقی جمہوری جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم  عزت مآب  ڈاکٹر ابی احمد سے ملاقات کی۔ نیشنل  پیلس پہنچنے پر وزیر اعظم مودی کاایتھوپیا کے  وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد نے گرمجوشی سے  ان کا استقبال کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے ون آن ون، اور محدود وفود کی سطح پر ملاقات کی۔ انہوں نے ہمارے دوطرفہ تعلقات کے پورے دائرے پر غور خوض کیا جو صدیوں سے بنے ہوئے تہذیبی رشتوں پر مبنی ہیں اور لوگوں سے عوام کے تعلقات مضبوط سے  مستحکم  ہوئے ہیں۔ تعلقات کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے دونوں  رہنماؤں نے ہندوستان-ایتھوپیا تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے  کہا کہ گلوبل ساؤتھ پارٹنرز کے طور پر دونوں ممالک کوایک جامع دنیا کی تعمیر کے لیے اپنا تعاون جاری رکھنا چاہیے۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ سن دو ہزار تیئیس  میں گروپ کی صدارت کے دوران افریقی یونین کا جی 20 رکن کے طور پر استقبال کرنا ہندوستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

 

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور ایتھوپیا کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری میں پیش رفت کا جائزہ لیا،  جس میں  تجارت اور سرمایہ کاری، اختراع اور ٹیکنالوجی، تعلیم اور صلاحیت کی تعمیر اور دفاعی تعاون کے شعبے شامل ہیں ۔ وزیر اعظم مودی نے ایتھوپیا کے ساتھ صحت کی حفاظت، ڈجیٹل صحت، روایتی ادویات، جن اوشدھی کیندر، خوراک کی حفاظت، پائیدار زراعت، قدرتی کاشتکاری اور ایگری ٹیک کے شعبوں میں ایتھوپیا کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے ہندوستان کی رضامندی سے آگاہ کیا۔ دونوں  رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ  دونوں ممالک کے درمیان قریبی ترقیاتی شراکت داری عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات کو اہمیت دے رہی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، کان کنی،  کریٹیکلز  معدنیات اور صاف توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیوں نے بطور قابل اعتماد شراکت دار ایتھوپیا کی معیشت میں 5 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے، خاص طور پر مینوفیکچرنگ اور فارماسیوٹیکل کے ضروری شعبوں میں، جس سے 75,000 سے زیادہ مقامی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔

دونوں وزرائے اعظم نے گلوبل ساؤتھ کے خدشات کو آواز دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی میدان میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی اور آفات کے خطرے میں کمی جیسے مسائل پر زیادہ تعاون پر زور دیا اور اس تناظر میں انٹرنیشنل بگ کیٹ الائنس (آئی بی سی اے)، کولیشن فار ڈیزاسٹر ریسیلینٹ انفراسٹرکچر (سی ڈی آر آئی)، گلوبل بایو فیول الائنس (جی بی اے) اور انٹرنیشنل سولر الائنس (آئی ایس اے) جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے رول  کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم مودی نے  کہا کہ ہندوستان ایتھوپیا کے ساتھ اپنی صدارت میں برکس پارٹنرز کے طور پر اور مجوزہ ہندوستان-افریقہ فورم سمٹ کے لیے کام کرنے کا منتظر ہے۔

 

بات چیت کے بعد دونوں رہنماؤں نے ان شعبوں میں تین مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کا مشاہدہ کیا: اقوام متحدہ کے امن فوجی آپریشنز کی تربیت؛ کسٹم کے معاملات میں باہمی انتظامی مدد؛ اور ایتھوپیا کی وزارت خارجہ میں ڈیٹا سینٹر کا قیام۔

وزیر اعظم ڈاکٹر ابی نے وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔ وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم ڈاکٹر ابی کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi hails India’s ‘Mission Drishti’ launch as ‘world’s first OptoSAR satellite’ enters orbit

Media Coverage

PM Modi hails India’s ‘Mission Drishti’ launch as ‘world’s first OptoSAR satellite’ enters orbit
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends birthday greetings to Vice President Thiru CP Radhakrishnan Ji
May 04, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today extended warm birthday greetings to Vice President Thiru CP Radhakrishnan Ji.

The Prime Minister noted that the Vice President is making numerous efforts to strengthen the collective dream of building a Viksit Bharat. Shri Modi highlighted that his consistent efforts to enhance the productivity and effectiveness of Parliamentary proceedings reflect his deep commitment to democratic values.

The Prime Minister further stated that the Vice President's unwavering passion for all-round development, with a concern for the poor and marginalised, is equally inspiring. Emphasising that his public life continues to be guided by dedication, discipline, and a clear sense of purpose, Shri Modi prayed for his good health, happiness, and a long life in the service of the nation.

The Prime Minister posted on X:

"Warm birthday greetings to Vice President Thiru CP Radhakrishnan Ji. He is making numerous efforts to strengthen our collective dream of building a Viksit Bharat. His consistent efforts to enhance the productivity and effectiveness of our Parliamentary proceedings reflect his deep commitment to democratic values. Equally inspiring is his unwavering passion for all-round development, with a concern for the poor and marginalised. His public life continues to be guided by dedication, discipline and a clear sense of purpose. I pray for his good health, happiness and a long life in the service of the nation."