وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بحرین کے شاہ عزت مآب شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
بات چیت کے دوران وزیر اعظم مودی نے بحرین پر حالیہ حملوں کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں بحرین کے لوگوں کے ساتھ ہندوستان کی مضبوط یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے بحرین میں ہندوستانی برادری کو دی جانے والی مضبوط حمایت اور حفاظت کے لیے بھی محترم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی؛
"بحرین کے شاہ عزت مآب شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بارآور بات چیت ہوئی۔ ہندوستان بحرین پر حملوں کی مذمت کرتا ہے اور اس مشکل گھڑی میں اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑا ہے۔ میں بحرین میں ہندوستانی برادری کو دی جانے والی مضبوط حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔"
Had a productive telephone conversation with the King of Bahrain, His Majesty King Hamad Bin Isa Al Khalifa. India condemns the attacks on Bahrain and stands in solidarity with its people in this difficult hour. I thank him for the steadfast support extended to the Indian…
— Narendra Modi (@narendramodi) March 2, 2026
أجريتُ محادثة هاتفية مثمرة مع جلالة الملك حمد بن عيسى آل خليفة، ملك مملكة البحرين. تُدين الهند الهجمات على مملكة البحرين وتُعرب عن تضامنها مع شعبها في هذه الظروف الصعبة. وأشكره على دعمه المتواصل للجالية الهندية في مملكة البحرين.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 2, 2026


