وزیراعظم جناب  نریندر مودی نے آج میانمار کے صدر یو من آنگ ہلاینگ کے ساتھ تعمیری اور نتیجہ خیز بات چیت کی۔

وزیراعظم نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ ہندوستان کے لیے یہ باعث اعزاز ہے کہ صدر یو من آنگ ہلاینگ نے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے ہندوستان کا انتخاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ صدر نے ہندوستان میں اپنے پروگرام کا آغاز بھگوان بدھ کے آشیرواد کے ساتھ بودھ گیا سے کیا۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے بھارت اور میانمار کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ان مذاکرات میں تجارت، کمیاب زمینی عناصر (ریئر ارتھس)، صحت عامہ، روابط (کنیکٹیوٹی)، تاریخی ورثے کی بحالی اور صلاحیت سازی میں اضافے  کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مواقع شامل تھے۔ دونوں فریقوں نے بحری سیکیورٹی، سائبر سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں بھی مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ میانمار ہندوستان کی ’نیبر ہڈ فرسٹ‘ (پڑوسی پہلے)، ’ایکٹ ایسٹ‘ اور ’انڈو-پیسفک‘کی پالیسیوں کے لیے انتہائی اہم ہے اور انہوں نے میانمار کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہندوستان کی طرف سے دی جانے والی ترجیح کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر لکھا:

’’میانمار کے صدر یو من آنگ ہلاینگ کے ساتھ ایک تعمیری اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ ہندوستان میں ہمارے لیے یہ باعثِ مسرت اور اعزاز ہے کہ انہوں نے صدر کے طور پر اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے ہندوستان کا انتخاب کیا۔ یہ بات بھی اتنی ہی خوش آئند ہے کہ انہوں نے اپنے دورے کا آغاز بھگوان بدھ کے آشیرواد کے ساتھ بودھ گیا سے کیا۔ ہم نے بھارت اور میانمار کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ میانمار ہندوستان کی ’نیبر ہڈ فرسٹ‘، ’ایکٹ ایسٹ‘ اور ’انڈو-پیسفک‘ پالیسیوں کا ایک اہم ستون ہے۔‘‘

’’ہماری بات چیت میں تجارت، کمیاب زمینی عناصر (ریئر ارتھس)، صحت عامہ، روابط (کنیکٹیوٹی)، تاریخی ورثے کی بحالی اور صلاحیتوں میں اضافے کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں کا احاطہ کیا گیا۔ ہم بحری سیکیورٹی، سائبر سیکیورٹی اور دیگر اہم شعبوں میں بھی مل کر کام کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔‘‘

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Nepal praises India's efforts in times of crisis; calls PM Modi 'exceptionally generous'

Media Coverage

Nepal praises India's efforts in times of crisis; calls PM Modi 'exceptionally generous'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،30 اگست 2026
August 30, 2026

Tiranga in Tashkent, Relief in Nepal: Soft Power Meets First Responder

Vocal for Local, Nari Shakti, Real Heroes: Mann Ki Baat’s Atmanirbhar Hour