وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رام نومی کے مبارک موقع پر عوام الناس کو مبارکباد دی۔ جناب مودی نے کہا کہ مریادا پرشوتم بھگوان رام کی زندگی قربانی، تپسیا اور ضبط نفس  کی علامت ہے اور یہ  عوام کو ہر صورتحال کا سامنا قوت اور عزم محکم کے ساتھ کرنے کی ترغیب فراہم کرتی ہے۔

بھگوان رام کے نظریات کی لازوال اہمیت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اقدار نہ صرف بھارت کے عوام کے لیے بلکہ  آنے والے دور میں مکمل بنی نوع انسانیت کے لیے بھی ایک رہنما قوت کےطور پر برقرار رہیں گی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

’’ملک بھر کے میرے پریوارجنوں کو رام نومی کی ڈھیر ساری نیک خواہشات۔ قربانی تپسیا اور ضبط نفس  سے بھرے مریادا پرشوتم کی زندگی سے ہمیں ہر صورتحال کا پوری قوت کے ساتھ سامنا کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ ان کے اصول ہمیشہ بھارتیوں کے ساتھ ساتھ مکمل بنی نوع انسانیت کے بھی رہنما بنے رہیں گے۔میری تمنا ہے کہ بھگوان رام کے کرم سے سب کا بھلا ہو، جس سے وکست اور آتم نربھر بھارت کے عزم کی تکمیل کی راہ ہموار ہو۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
How India brought the lion back from the brink: In Union minister Bhupender Yadav's words

Media Coverage

How India brought the lion back from the brink: In Union minister Bhupender Yadav's words
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،09 اگست 2026
August 09, 2026

Vikas Bhi, Virasat Bhi: PM Modi’s Blueprint for a Rooted Yet Future-Ready Bharat