وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی حکومت کے ایک اقدام کے تحت برقی بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جس کا مقصد پائیدار ترقی اور صاف شہری نقل و حمل کو فروغ دینا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ قدم دہلی کو صاف اور سرسبز بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قدم سے دہلی کے عوام کی‘‘ طرز زندگی’’
بھی بہتر ہوگی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘ایک صاف اور سرسبز دہلی کی تعمیر!
دہلی حکومت کے ایک اقدام کے تحت برقی بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جس کا مقصد پائیدار ترقی اور صاف شہری نقل و حمل کو فروغ دینا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ قدم دہلی کے عوام کی‘‘ طرز زندگی’’ کو بھی بہتر بنائے گا۔’’
Building a clean and green Delhi!
— Narendra Modi (@narendramodi) June 5, 2025
Flagged off Electric Buses under an initiative of the Delhi Government aimed at boosting sustainable development and clean urban mobility. Additionally, this will also improve 'Ease of Living' for the people of Delhi. pic.twitter.com/q7mOdaVjAG


