وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج قومی یوم تکنالوجی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے ہمارے سائنس دانوں کے تئیں فخر اور تشکر کا اظہار کیا، اور 1998 میں پوکھرن میں کیے گئے تجربات کو یاد کیا۔ انہوں نے سائنس اور تحقیق کے ذریعہ مستقبل کی پیڑھیوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نے تحریر کیا؛
’’قومی یوم تکنالوجی کے موقع پر نیک ترین خواہشات! یہ ہمارے سائنس دانوں کے تئیں فخر اور تشکر کے اظہار کا دن ہے۔ وہ، خصوصاً آتم نربھر بننے کی ہماری جستجو میں، ملک کی ترقی کی رفتار میں ایک سنگ میل واقعے کی حیثیت رکھتے ہیں۔
ہمارے عوام کی قوت کے ساتھ، بھارت تکنالوجی کے مختلف پہلوؤں میں ایک قائد کے طور پر ابھر رہا ہے، وہ خواہ خلاء کا شعبہ ہو، اے آئی، ڈیجیٹل اختراع، سبز تکنالوجی یا کوئی اور شعبہ ہو۔ ہم سائنس اور تحقیق کے توسط سے مستقبل کی پیڑھیوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ خدا کرے کہ تکنالوجی، بنی نوع انسانی کو اوپر اٹھائے، ہمارے ملک کو تحفظ فراہم کرے اور مستقبل پر مبنی نمو کو مہمیز کرے۔‘‘
Best wishes on National Technology Day! This is a day to express pride and gratitude to our scientists and remember the 1998 Pokhran tests. They were a landmark event in our nation’s growth trajectory, especially in our quest towards self-reliance.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 11, 2025
Powered by our people, India…


