وزیراعظم جناب نریندر مودی مہاراشٹر کے بھیونڈی علاقے میں ایک عمارت کے گرنے سے ہونے والی اموات پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔
ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ
‘مہاراشٹر کے بھیونڈی علاقے میں عمارت کے گرنے سے بہت دکھ اور افسوس ہوا۔ میں متاثرہ کنبوں سے اس افسوسناک واقعہ کے لیے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ جو اس میں زخمی ہوئے ہیں، وہ جلد صحت یاب ہوں۔ بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد بہم پہنچائی جارہی ہے’۔
Saddened by the building collapse in Bhiwandi, Maharashtra. Condolences to the bereaved families. Praying for a quick recovery of those injured. Rescue operations are underway and all possible assistance is being provided to the affected.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 21, 2020


