وزیراعظم کی طرف سے مالی امداد کا اعلان

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں پیش آنے والے بھگدڑ کے حادثے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بھگدڑ میں اپنے پیاروں سے محروم ہونے والے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وزیراعظم قومی امدادی فنڈ )(پی ایم این آر ایف) سے ہر مہلوکہ کے قریبی لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیرِ اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا:

’’آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں پیش آنے والا حادثہ نہایت دردناک ہے۔ میں اس بھگدڑ میں اپنے پیاروں سے محروم ہونے والے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتا ہوں۔

پی ایم این آر ایف سے ہر مہلوکہ کے قریبی لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے: پی ایم @narendramodi‘‘

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
One of the world’s first canal-top solar projects placed a 750-meter solar array above an Indian irrigation canal, generating clean power while saving an estimated 9 million liters of water each year

Media Coverage

One of the world’s first canal-top solar projects placed a 750-meter solar array above an Indian irrigation canal, generating clean power while saving an estimated 9 million liters of water each year
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17 جولائی 2026
July 17, 2026

Green Trains, Private Rockets & Global Partnerships — PM Modi’s New India is Playing to Win