وزیر اعظم نے پی ایم این آر ایف سے یک مشت امداد کا اعلان کیا

وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں واقع ایک فیکٹری میں ہوئے دھماکے  میں جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ہلاک شدگان کے کنبوں کے تئیں اظہار تعزیت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔ وزیر اعظم  نے مزید کہا کہ مقامی انتظامیہ متاثرین کی مدد  کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے کی یک مشت امداد  کا اعلان کیا۔ زخمیوں کو 50000 روپے دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی؛

’’مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ایک فیکٹری میں ہوا دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ہلاک شدگان کے کنبوں کے تئیں اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ میں مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔

ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کی پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی یک مشت  امداد کی جائے گی۔ زخمیوں کو 50000 روپے دیے جائیں گے۔‘‘

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Infra spend up six-fold since 2014, crosses Rs 12 lakh crore: PM Modi

Media Coverage

Infra spend up six-fold since 2014, crosses Rs 12 lakh crore: PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 15 اپریل 2026
April 15, 2026

From Temples to Turbines: PM Modi’s Blueprint for a Culturally Rooted, Economically Explosive Viksit Bharat