وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے احمد آباد میں آج ہونے والے المناک حادثے پر گہرے رنج اور صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ پر پورا ملک غمزدہ ہے۔انہوں نے حادثے کو اس قدر دل دہلا دینے والا قرار دیا جسے الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا ہے۔
جناب نریندر مودی نے کہا کہ وہ وزیروں اور متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو فوری اور مؤثر راحت رسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں،انہوں نے لکھا:
‘‘احمد آباد میں پیش آنے والے سانحے سے ہم انتہائی غمزدہ ہیں۔ یہ اس قدر دل دہلادینے والا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا۔ اس مصیبت کی گھڑی میں، میری ہمدریاں متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔ میں ان وزراء اور حکام سے رابطے میں ہوں جو متاثرین کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔’’
The tragedy in Ahmedabad has stunned and saddened us. It is heartbreaking beyond words. In this sad hour, my thoughts are with everyone affected by it. Have been in touch with Ministers and authorities who are working to assist those affected.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 12, 2025


