وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے متوسط طبقے کی حمایت کے لیے حکومت کی گہری وابستگی پر زور دیا، جو ملک کی اقتصادی ترقی اور سماجی تبدیلی کے پیچھے ایک محرک قوت بنی ہوئی ہے۔
انکم ٹیکس میں تاریخی کٹوتیوں کے سلسلے کی بنیاد پر، تازہ ترین نیکسٹ جنریشن جی ایس ٹی (NextGenGST#) اصلاحات ہدفی ریلیف فراہم کرتی ہیں جس نے گھریلو مصنوعات جیسے ٹیلی ویژن، ایئر کنڈیشنر اور دیگر روزمرہ کی ضروریات کو لاکھوں خاندانوں کے لیے مزید سستی ہوگئی ہے۔
جناب سنیل بچانی کی x پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا:
"ہندوستان کا محنتی متوسط طبقہ ہماری ترقی کے سفر کا مرکز ہے۔
انکم ٹیکس میں تاریخی کٹوتیوں اور اب NextGENGST# اصلاحات کے ذریعے جو کہ ٹی وی، اے سی اور روزمرہ کی دیگر ضروری اشیاء جیسی مصنوعات کو زیادہ سستی بناتی ہیں، ہم زندگی کو آسان بنانے اور کروڑوں خاندانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔"
India’s hardworking middle class is at the heart of our growth journey.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 4, 2025
Through historic income tax cuts and now #NextGenGST reforms that make products like TVs, ACs and everyday essentials more affordable, we are committed to enhancing ease of living and supporting the… https://t.co/6xmHmZIuTm


