وزیراعظم جناب نریندر مودی نے عالمی شپنگ کمپنی سی ایم اے سی جی ایم کے چیئرمین اور سی ای او روڈولف سعادے کے ساتھ ہندوستان کے تیزی سے ترقی پذیر بحری شعبے، سمندری رابطہ اور عالمی شپنگ کے رجحانات پر مفید گفتگو کی۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ملاقات کے دوران جہاز سازی، کنٹینر مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹل بحری اختراعات، لاجسٹکس اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔
جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کے تیزی سے پھیلتے ہوئے بندرگاہی بنیادی ڈھانچے سے عالمی بحری شعبے کی سرکردہ کمپنیوں کے لیے نئی اور امید افزا مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:
"سی ایم اے سی جی ایم کے سربراہ جناب روڈولف سعادے کے ساتھ سمندری رابطہ ، عالمی شپنگ کے رجحانات اور ہندوستان کے تیزی سے فروغ پاتے ہوئے بحری شعبے میں ابھرنے والے مواقع پر مفید بات چیت ہوئی۔ ہم نے جہاز سازی، کنٹینر مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹل بحری اختراعات، لاجسٹکس اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبوں میں مسلسل تعاون کے امکانات پر گفتگو کی۔
بھارت کا توسیع پذیر بندرگاہی بنیادی ڈھانچہ عالمی بحری صنعت کے سربراہوں کے لیے امید افزا مواقع فراہم کرتا ہے۔"
@cmacgm”
Had a fruitful discussion with Mr. Rodolphe Saadé of CMA CGM on maritime connectivity, global shipping trends and emerging opportunities in India’s rapidly growing maritime sector.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 18, 2026
Discussed avenues for greater collaboration in shipbuilding, container manufacturing, digital… pic.twitter.com/k3vrCH3IiD


