وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور بھارت بائیوٹیک کی ویکسین کو ڈی سی جی آئی کی منظوری حاصل ہونا کورونا کے خلاف پرزور طریقے سے لڑی جانے والی جنگ کو مستحکم کرنے کیلئے  ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگی۔

 سلسلے وار ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا

’’ایک حوصلہ افزا لڑائی کو تقویت دینے کیلئے فیصلہ کن  موڑ

ویکسین کو ڈی سی جی آئی کی منظوری

@انسٹی ٹیوٹ انڈیا اور@بھارت بائیوٹیک

اس سےصحت مند اور کووڈ سے پاک  ملک بنانے کی جانب پیش رفت تیز ہوگی

قابل مبارکباد  ہندوستان

ہمارے محنتی سائنسداں اور  موجدوں کو مبارکباد

یہ ہندوستانیوں کے لئے فخر کی بات ہے، کہ  دونوں ویکسین  جو ہندوستان میں تیار ہوئیں انہیں  ہنگامی طور پر استعمال کئے جانے کی منظوری حاصل ہوئی ہے!  یہ سلامتی اور ہمدردی سے بھرے ایک آتم نربھر بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے   کیلئے ہمارے سائنسدانوں کے پر جوش اشتیاق کا مظہر ہے ۔

’’ہم ڈاکٹروں، طبی عملے، سائنسدانوں، پولیس اہلکاروں، صفائی ملازمین ور تمام کورونا وارئیرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے منفی حالات میں بھی غیر معمولی کام انجام دئیے۔ بہت ساری زندگیوں کو بچانے کیلئے ہم ان کے ہمیشہ ممنون رہیں گے۔ ‘‘

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Odisha’s Dhenkanal farmers export 3 tonne of mango to London

Media Coverage

Odisha’s Dhenkanal farmers export 3 tonne of mango to London
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 14 مئی 2026
May 14, 2026

Kisan Kalyan to Viksit Bharat: PM Modi Delivers Jobs, Markets & Dignity Across Rural and Industrial India