وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب دیویندر فڑنویس کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے جناب ایکناتھ شندے اور جناب اجیت پوار کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر بھی مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے مہاراشٹر میں مزید ترقی کے لیے مرکز کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا۔
’’ جناب دیویندر فڑنویس جی کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد۔
جناب ایکناتھ شندے جی اور جناب اجیت پوار جی کو بھی ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم نہایت تجربہ کار اور متحرک ہے، اور اس ٹیم کی اجتماعی کوششوں کی وجہ سے ہی مہاراشٹر میں مہایوتی کو تاریخی مینڈیٹ ملا ہے۔ یہ ٹیم ریاست کے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔
میں مہاراشٹر کی مزید ترقی میں مرکز کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔
Congratulations to Shri Devendra Fadnavis Ji on taking oath as Maharashtra's Chief Minister.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 5, 2024
Congratulations to Shri Eknath Shinde Ji and Shri Ajit Pawar Ji on taking oath as the Deputy Chief Ministers of the state.
This team is a blend of experience and dynamism, and it is… pic.twitter.com/IA9rH52H1H