وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہانگژو ایشیائی پیرا گیمز میں مردوں کے 1500 میٹر ٹی- 38 مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر رمن شرما کو مبارکباد دی۔
انہوں نے شرما کے عزم کی بھی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’ایشیائی پیرا گیمز میں مردوں کے 1500 میٹر ٹی- 38 مقابلے میں شاندار جیت کے لیے رمن شرما کو مبارکباد۔
ان کے غیر متزلزل عزم اور رفتار کی بدولت یہ بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔ آئندہ کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔‘‘
Congratulations to Raman Sharma for his remarkable victory in the Men's 1500m T-38 event at the Asian Para Games.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 27, 2023
His unwavering determination and speed have earned this great success. Best wishes for the endeavours ahead. pic.twitter.com/WBnKdup8Ew


