وزیراعظم جناب نریندر نے آج ویتنام کے شہر دا نانگ میں منعقدہ 2026 انڈر-23 ایشیائی چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی  کا مظاہرہ  کرنے پر  ہندوستانی پہلوانوں کو مبارکباد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ  ہندوستانی  مردوں کی فری اسٹائل اور خواتین کی ریسلنگ ٹیموں نے چمپئن شپ میں ٹیم ٹائٹل اپنے نام کیے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ مردوں کی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم نے 9 تمغہ حاصل کیے، جن میں 4 طلائی  میڈل شامل ہیں، اور اس کے ساتھ  ہندوستان  نے انڈر-23 ایشیائی چمپئن شپ کی تاریخ میں اب تک کی اپنی بہترین مجموعی کارکردگی درج کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی ریسلنگ ٹیم نے 10  میڈل  جیتے، جن میں 6 طلائی تمغے شامل ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی  کہا کہ گریکو رومن ٹیم نے 8 تمغوں کے ساتھ اپنی تاریخ کی بہترین مجموعی کارکردگی کا ریکارڈ قائم کیا۔

پہلوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:

“ہمارے پہلوانوں کی شاندار کارکردگی!

ہماری مردوں کی فری اسٹائل اور خواتین کی ریسلنگ ٹیموں نے ویتنام کے شہر دا نانگ میں منعقدہ 2026 انڈر-23 ایشیائی چمپئن شپ میں ٹیم ٹائٹل جیت لیے۔

مردوں کی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم نے 9  میڈل  حاصل کیے، جن میں 4 طلائی تمغے شامل ہیں، اور اس کے ساتھ  ہندوستان نے انڈر-23 ایشیائی چمپئن شپ کی تاریخ میں اپنی بہترین مجموعی کارکردگی درج کی۔ خواتین کی ریسلنگ ٹیم نے 10  میڈل حاصل کیے، جن میں 6 طلائی تمغے شامل ہیں۔ گریکو رومن ٹیم نے بھی 8 تمغوں کے ساتھ اپنی تاریخ کی بہترین مجموعی کارکردگی ریکارڈ کی۔

ہمارے پہلوانوں کو بہت بہت مبارکباد۔ آنے والی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔”

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves

Media Coverage

Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،26 اگست 2026
August 26, 2026

Accountability Meets Ambition: Record Low NPAs, Record Defence Output, Record Digital Adoption Under the Leadership of PM Modi