وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کی دو اہم امداد باہمی کی سوسائیٹوں امول اور افکو کوامداد باہمی کی عالمی درجہ بندی میں بالترتیب پہلا اور دوسرا مقام حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’ہندوستان کا امداد باہمی کا شعبہ بہت فعال ہے اور کئی زندگیوں کو بھی تبدیل کر رہا ہے ۔ ہماری حکومت آنے والے وقت میں اس شعبے کی مزید حوصلہ افزائی کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے ۔‘‘
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’امول اور افکو کو مبارکباد ۔ ہندوستان کا امداد باہمی کاشعبہ بہت فعال ہے اور لوگوں کی زندگیوں کو بھی تبدیل کر رہا ہے ۔ ہماری حکومت آنے والے وقت میں اس شعبے کی مزید حوصلہ افزائی کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے ۔‘‘
Congratulations to Amul and IFFCO. India’s cooperative sector is vibrant and is also transforming several lives. Our Government is taking numerous steps to further encourage this sector in the times to come. https://t.co/pocw6n1Q11
— Narendra Modi (@narendramodi) November 5, 2025


