وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممتاز مفکر، مصنف اور ماہر اقتصادیات جناب میگھناد دیسائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا:
‘‘ممتاز مفکر، مصنف اور ماہر اقتصادیات جناب میگھناد دیسائی کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ وہ ہمیشہ ہندوستان اور ہندوستانی ثقافت سے جڑے رہے، انہوں نے ہندوستان-برطانیہ کے تعلقات و رشتوں کو گہرا اور مستحکم کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔ ہماری بات چیت، جہاں انہوں نے اپنا بیش قیمتی اظہارخیال کیا تھا، محبت سے یاد آئیں گی۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اظہار تعزیت، اوم شانتی’’۔
Anguished by the passing away of Shri Meghnad Desai Ji, a distinguished thinker, writer and economist. He always remained connected to India and Indian culture. He also played a role in deepening India-UK ties. Will fondly recall our discussions, where he shared his valuable… pic.twitter.com/q1cv3DAXaw
— Narendra Modi (@narendramodi) July 29, 2025


