PM highlights her extraordinary musical journey and timeless brilliance

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آشا بھوسلے جی کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، اور انہیں بھارت کی ازحد مقبول عام اور ہر فن مولا آوازوں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا غیر معمولی موسیقی کا سفر جو کئی دہائیوں پر محیط ہے، نے ملک کے ثقافتی ورثے کو مالامال کیا اور ملک بھر کے لاتعداد دلوں کو چھوا۔ جناب مودی نے کہا کہ خواہ ان کی روح پرور موسیقی ہو یا پرجوش دھنیں ، ان کے ذریعہ ان کی آواز میں لازوال عمدگی  پائی جاتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہوئی ملاقاتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم نے ان کے کنبے، مداحین، اور شائقینِ موسیقی کے تئیں تہہ دل سے اظہار تعزیت کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ پیڑھیوں کو ترغیب فراہم کرتی رہیں گی اور  عوام کی زندگیوں میں ان کے نغموں کی بازگشت ہمیشہ سنائی دیتی رہے گی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:

’’بھارت کی ازحد مقبول عام اور ہرفن مولا آوازوں میں سے ایک، آشا بھوسلے جی کی رحلت پر ازحد غمگین ہوں۔ کئی دہائیوں پر محیط ان کے غیر معمولی موسیقی کے سفر نے ہمارے ثقافتی ورثے کو مالامال کیا، اور دنیا بھر کے لاتعداد دلوں کو چھوا۔ خواہ ان کی روح پرور موسیقی  ہو یا پرجوش دھنیں، ان کی آواز میں لازوال عمدگی پائی جاتی تھی۔ میں ان سے ہوئی ملاقاتوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

ان کے کنبے، مداحین اور شائقین موسیقی کو میری جانب سے اظہار تعزیت۔ وہ پیڑھیوں کو ترغیب فراہم کرتی رہیں گی اور عوام کی زندگیوں میں ان کے نغموں کی بازگشت ہمیشہ سنائے دے گی۔‘‘

 

“भारतातील सर्वात ख्यातनाम आणि अष्टपैलू आवाजांपैकी एक असलेल्या आशा भोसले जी यांच्या निधनाने अतिशय दुःख झाले. त्यांच्या अनेक दशकांच्या अद्वितीय संगीत प्रवासाने आपल्या सांस्कृतिक वारशाला समृद्ध केले आणि जगभरातील असंख्य लोकांच्या मनाला स्पर्श केला. भावपूर्ण गीतांपासून ते जोशपूर्ण संगीत रचनांपर्यंत, त्यांच्या आवाजात कालातीत तेज होते. त्यांच्याशी झालेल्या संवादांच्या आठवणी मी सदैव जपून ठेवेन. त्यांच्या कुटुंबीयांना, चाहत्यांना आणि संगीतप्रेमींना माझ्या भावपूर्ण संवेदना. त्या पुढील पिढ्यांना प्रेरणा देत राहतील आणि त्यांची गाणी सदैव लोकांच्या आयुष्यात गुंजत राहतील.”

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Emerging cities see 42% growth in GCC jobs, outpacing metros: Report

Media Coverage

Emerging cities see 42% growth in GCC jobs, outpacing metros: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Tamil Nadu meets Prime Minister
May 27, 2026

Chief Minister of Tamil Nadu, Thiru C. Joseph Vijay met Prime Minister, Shri Narendra Modi in New Delhi today.

The Prime Minister’s Office posted on X;

“Chief Minister of Tamil Nadu, Thiru @actorvijay met Prime Minister @narendramodi today.

@CMOTamilnadu”