وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دھولپور، راجستھان میں ہوئے سڑک حادثے میں جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ریاستی حکومت کے زیر نگرانی مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن طریقے سے مدد فراہم کرانے میں مصروف ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:

’’راجستھان کے دھولپور میں ہوا حادثہ دل کو جھنجھوڑ دینے والا ہے۔ اس میں معصوم بچوں سمیت جان گنوانے والوں کے سوگوار کنبوں کے تئیں میری جانب سے اظہار تعزیت۔ خدا اُنہیں اس دُکھ کو برداشت کرنے کی طاقت عطا کرے۔ اس کے ساتھ ہی میں تمام مجروحین کی جلد از جلد شفایابی کی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کے زیر نگرانی مقامی انتظامیہ متاثرین کی ہر ممکن مددکے لیے مصروف عمل ہے: وزیر اعظم‘‘

جناب مودی نے دھولپور، راجستھان میں ہوئے اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدر کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:

’’وزیر اعظم نے دھولپور، راجستھان میں ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدرکی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو 50000 روپئے دیے جائیں گے۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Foreign traveller calls India's Vande Bharat sleeper a “Five-Star Hotel on Rails”; and the Internet agrees

Media Coverage

Foreign traveller calls India's Vande Bharat sleeper a “Five-Star Hotel on Rails”; and the Internet agrees
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Eminent industry leader Shri Ravi Kant meets the Prime Minister
July 18, 2026

Eminent industry leader Shri Ravi Kant met Prime Minister, Shri Narendra Modi earlier today and presented a copy of his book 'Leading from the Back - To Achieve the Impossible'.

The Prime Minister posted on X;

Eminent industry leader Shri Ravi Kant met PM @narendramodi earlier today and presented a copy of his book 'Leading from the Back - To Achieve the Impossible'.