وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے رائے پور، چھتیس گڑھ میں سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے۔
پی ایم نریندر مودی نے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے جاں بحق افراد کے قریبی لواحقین کے لئے فی کس 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی ایکس گریشیا امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ’’ایکس‘‘ پر پوسٹ کیا:
’’رائے پور، چھتیس گڑھ میں سڑک حادثے میں جانوں کے زیاں سے دلی صدمہ ہوا۔ جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے اُن سے تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔
وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے ہر جاں بحق شخص کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم@narendramodi‘‘
Deeply saddened by the loss of lives due to a road accident in Raipur, Chhattisgarh. Condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover soon.
— PMO India (@PMOIndia) May 12, 2025
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be…


