متاثرین کے لیے پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کا اعلان کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے شاہجہاں پور میں پیش آئے حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت، وزیر اعظم نے کہا؛

’’اترپردیش کے شاہجہاں پور میں ٹریکٹر ٹرالی کے ندی میں گرنے کا حادثہ انتہائی دردناک ہے۔ اس حادثے میں جن لوگوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے، ان کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرنے کے ساتھ ہی میں تمام مجروحین کے جلد از جلد صحتیاب ہونے کی امید کرتا ہوں: وزیر اعظم‘‘

’’شاہجہاں پور میں ہوئے اس سانحے کے پیش نظر مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں پوری طرح سے مصروف ہے۔ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے: وزیر اعظم‘‘

’’شاہجہاں پور میں رونما ہوئے اس حادثے میں اپنی جان گنوانے والے ہر ایک فرد کے لواحقین  کے لیے 2 لاکھ روپئے کی مالی امداد۔ مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے: وزیر اعظم‘‘

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves

Media Coverage

Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،26 اگست 2026
August 26, 2026

Accountability Meets Ambition: Record Low NPAs, Record Defence Output, Record Digital Adoption Under the Leadership of PM Modi