وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے وڈودرا ضلع میں ایک پل کے گرنے سے جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
وزیر اعظم نے جاں بحق ہونے والے ہر شخص کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا؛
’’گجرات کے وڈودرا ضلع میں ایک پل کے گرنے سے جان و مال کا نقصان انتہائی افسوسناک ہے۔ جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے ان کے تئیں تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاگو ہوں۔
جاں بحق ہونے والے ہر شخص کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے کی مالی مدد دستیاب کرائی جائے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم @narendramodi ‘‘
The loss of lives due to the collapse of a bridge in Vadodara district, Gujarat, is deeply saddening. Condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover soon.
— PMO India (@PMOIndia) July 9, 2025
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The…


