وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے جیسلمیر میں ہونے والے حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
وزیر اعظم نے پی ایم این آر ایف سے ہلاک شدگان کے گھر والوں کو 2-2لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50ہزارروپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘راجستھان کے جیسلمیر میں ہونے والے حادثے میں جانی نقصان سے غمزدہ ہوں۔ اس مشکل وقت میں متاثرہ لوگوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ میری تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
ہلاک شدگان کے گھر والوں کو 2-2لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50ہزارروپے معاوضہ دیئے جائیں گے @narendramodi’’۔
Distressed by the loss of lives due to a mishap in Jaisalmer, Rajasthan. My thoughts are with the affected people and their families during this difficult time. Praying for the speedy recovery of the injured.
— PMO India (@PMOIndia) October 14, 2025
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of…


