وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے نیلّور ضلع میں ایک عوامی جلسے میں ایک حادثے کی وجہ سے ہوئے جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے، وزیراعظم کے قومی راحتی فنڈ(پی ایم این آر ایف) سے مرنے والوں کے لواحقین کےلئے دو-دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس- پچاس ہزار روپے کی نقد امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا:
’’آندھرا پردیش کے نیلّور میں ایک عوامی جلسے میں ہوئے حادثے پر بہت دکھ ہوا ہے۔ سوگوار کنبوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ اس حادثے میں مرنے والے ہر شخص کے قریبی رشتے داروں کو پی ایم این آر ایف سے دو-دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس- پچاس ہزار روپے کی امداد دی جائے گی: @narendramodi ‘‘
Pained by the mishap at a public meeting in Nellore, AP. Condolences to the bereaved families. May the injured recover soon. An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased and the injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) December 29, 2022


