نئی دہلی۔ 26 جون وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت گجرات کے سابق وزیر جناب بھاگو بھائی پٹیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی خدمات کے شعبہ میں جناب پٹیل کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا : ’’ میں گجرات کے سابق وزیر جناب بھاگو بھائی پٹیل کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ عوامی خدمات میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی روح کو شانتی ملے اور سوگوار خاندان کے تئیں میری تعزیت۔‘‘
ગુજરાત સરકારના પૂર્વ મંત્રી શ્રી ભગુભાઈ પટેલના અવસાનથી દુ:ખ થયું. જનસેવા ક્ષેત્રે તેઓનું પ્રદાન હંમેશાં યાદ રહેશે. સદ્ગતના આત્માની શાંતિ માટે પ્રાર્થના તથા શોકગ્રસ્ત પરિવારને સાંત્વના....... ૐ શાંતિ: ||
— Narendra Modi (@narendramodi) June 26, 2022


