وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راشٹرپتی جی کے تئیں بے عزتی اور مغربی بنگال کی حکومت کی طرف سے سنتال ثقافت کے ساتھ ناروا سلوک سے متعلق واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پیش رفت شرمناک اور ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہے اور ہر وہ شخص جو جمہوریت اور قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتا ہے ، اس واقعے سے بہت مایوس ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ راشٹرپتی جی ، جو خود ایک قبائلی برادری سے تعلق رکھتی ہیں ، کی طرف سے ظاہر کیے گئے درد اور غم نے ہندوستان کے لوگوں کے ذہنوں میں بے پناہ دکھ پیدا کیا ہے ۔
جناب مودی نے کہا کہ مغربی بنگال کی ٹی ایم سی حکومت نے تمام حدود عبور کر لی ہیں اور صدر کی اس توہین کے لیے ان کی انتظامیہ ذمہ دار ہے ۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ مغربی بنگال حکومت کے ذریعے سنتال ثقافت جیسے اہم موضوع کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے ۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صدر جمہوریہ کا عہدہ سیاست سے بالاتر ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ اس عہدے کے تقدس کا ہمیشہ احترام کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مغربی بنگال حکومت اور ٹی ایم سی کے درمیان بہتر سمجھ بوجھ برقرار رہے گا ۔
وزیر اعظم نے ‘ایکس’ پر لکھا ؛
‘‘یہ شرمناک ہے اور ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ۔ ہر وہ شخص جو جمہوریت اور قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتا ہے ، مایوس ہے ۔
راشٹرپتی جی ، جو خود ایک قبائلی برادری سے تعلق رکھتی ہیں ، کی طرف سے ظاہر کیے گئے درد اور اذیت نے ہندوستان کے لوگوں کے ذہنوں میں بے پناہ دکھ پیدا کیا ہے ۔
مغربی بنگال کی ٹی ایم سی حکومت نے واقعی تمام حدود عبور کر لی ہیں ۔ صدر جمہوریہ کی اس توہین کے لیے ان کی انتظامیہ ذمہ دار ہے ۔
یہ انتہائی افسوسناک امرہے کہ مغربی بنگال کی حکومت سنتال ثقافت جیسے اہم موضوع کے ساتھ اس قدر ناروا سلوک کرتی ہے ۔
صدر جمہوریہ کا عہدہ سیاست سے بالاتر ہوتا ہے اور اس عہدے کے تقدس کا ہمیشہ احترام کیا جانا چاہیے ۔ امید ہے کہ مغربی بنگال حکومت اور ٹی ایم سی کے درمیان بہتر سمجھ بوجھ پیداہوگی۔’’
This is shameful and unprecedented. Everyone who believes in democracy and the empowerment of tribal communities is disheartened.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 7, 2026
The pain and anguish expressed by Rashtrapati Ji, who herself hails from a tribal community, has caused immense sadness in the minds of the people… https://t.co/XGzwMCMFrT
এটি লজ্জাজনক এবং অভুতপূর্ব। গণতন্ত্র এবং জনজাতি সম্প্রদায়ের ক্ষমতায়নে বিশ্বাসী মানুষজন সকলেই মর্মাহত।
— Narendra Modi (@narendramodi) March 7, 2026
জনজাতি সম্প্রদায় থেকেই উঠে আসা রাষ্ট্রপতি মহোদয়ার প্রকাশিত বেদনা ও উদ্বেগ ভারতের মানুষের মনে গভীর দুঃখের সঞ্চার করেছে।
পশ্চিমবঙ্গের তৃণমূল কংগ্রেস সরকার সত্যিই সমস্ত সীমা… https://t.co/XGzwMCMFrT
ᱱᱚᱣᱟ ᱫᱚ ᱟᱹᱰᱤ ᱞᱟᱡᱟᱣᱟᱱᱟᱜ ᱟᱨ ᱦᱟᱦᱟᱲᱟᱣᱟᱱᱟᱜ ᱠᱟᱛᱷᱟ ᱠᱟᱱᱟ| ᱞᱳᱠᱛᱚᱱᱛᱨᱚ ᱨᱮ ᱯᱟᱹᱛᱭᱟᱹᱣ ᱫᱚᱦᱚᱠᱚ ᱟᱨ ᱟᱹᱫᱤᱵᱟᱹᱥᱤ ᱠᱚᱣᱟᱜ ᱥᱚᱢᱟᱡᱽ ᱨᱮᱭᱟᱜ ᱠᱮᱱᱮᱴᱮᱡ ᱧᱮᱧᱮᱞ ᱦᱚᱲ ᱛᱮᱦᱮᱧ ᱠᱚ ᱦᱟᱭᱱᱤᱥᱟᱹᱥ… https://t.co/XGzwMCMFrT
— Narendra Modi (@narendramodi) March 7, 2026


