وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سپریم کورٹ کے احاطے میں چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس بی آر گوَئی پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
جناب مودی نے اس واقعہ کے بعد جسٹس گوئی سے بات چیت کی اور اس مصیبت کے وقت ان کی طرف سے دکھائے گئے پرسکون اورصبرو تحمل کی ستائش کی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:
‘‘چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس بی آر گوَئی جی سے بات کی، آج سپریم کورٹ کے احاطے میں ان پر ہونے والے حملے نے ہر ہندوستانی عوام میں غم وغصہ کی لہر پیدا کردی ہے۔ ہمارے معاشرے میں اس طرح کی قابل مذمت حرکتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس حملہ کی سخت مذمت کی جانی چاہئے ۔
میں نے ایسی صورت حال میں جسٹس گوَئی کی طرف سے دکھائے گئے پرسکون اورصبر وتحمل کی ستائش کی۔ یہ انصاف کی اقدار اور ہمارے آئین کی روح کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔’’
Spoke to Chief Justice of India, Justice BR Gavai Ji. The attack on him earlier today in the Supreme Court premises has angered every Indian. There is no place for such reprehensible acts in our society. It is utterly condemnable.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 6, 2025
I appreciated the calm displayed by Justice…


