وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی میں این ڈی اے کے وزرائے اعلیٰ کے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے ہماری ترقی کی رفتار کو تیز کرنے اور ڈبل انجن والی حکومت کے فوائد کو موثر انداز میں لوگوں تک پہنچانے کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:
"دہلی میں این ڈی اے کے وزرائے اعلیٰ کے اجلاس میں شرکت کی۔ ہم نے مختلف مسائل کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مختلف ریاستوں نے پانی کے تحفظ، شکایات کے ازالے، انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے، کھیل کود ، وغیرہ سمیت مختلف شعبوں میں اپنائے گئے اپنے بہترین طور طریقوں کو پیش کیا۔ ان تجربات کو سن کر بہت اچھا لگا۔"
"میں نے ہماری ترقی کی رفتار کو تیز کرنے اور ڈبل انجن والی حکومت کے فوائد کو موثر انداز میں لوگوں تک پہنچانے کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ہم نے صفائی ستھرائی ، حفظانِ صحت ، نوجوانوں کی اختیاردہی ، زراعت، تکنالوجی اور دیگر کلیدی شعبوں میں مضبوط ہم آہنگی پیدا کرنے کے بارے میں بات کی۔"
Participated in the NDA Chief Ministers' Conclave in Delhi. We had extensive deliberations about various issues. Various states showcased their best practices in diverse areas including water conservation, grievance redressal, strengthening administrative frameworks, education,… pic.twitter.com/k7NuMgXebU
— Narendra Modi (@narendramodi) May 25, 2025
I emphasised the need to add momentum to our development trajectories and ensure the benefits of a double-engine government reach the people in an effective manner. Spoke about building stronger synergies in key areas be it cleanliness, sanitation, healthcare, youth empowerment,…
— Narendra Modi (@narendramodi) May 25, 2025


